تازہ ترین

پنجابی لیکھاری سبھا کی پندرھواڑہ ادبی نشست منعقد

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//پنجابی لیکھاری سبھا کی جانب سے یہاں ٹائیگور پبلک ہائر سیکنڈری سکولرانی باغ، ڈگیانہ میں پندرھواڑہ ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔نشست کی قیادت ایک پنجابی غزل شاعر و کارگُذار صدر پی ایل ایس امر سنگھ کوکہ نے کی جبکہ جنگ ایس ورمن اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھے۔نشست میں پنجابی زبان کے شععرا ، مصنفونے شرکت کر کے اپنا تازہ کلام پیش کیا۔سابقہ صدر PLS  ایس دیویندر سنگھ وشانگرک نے شعرا اور قلم کاروں کا خیر مقدم کیا۔دیویندر سنگھ وشانگرکنے ایک آرٹیکل پڑھا اور اسکے ادبی مراحل پر مباحثہ کیا گیا۔ راج پال سنگھ مستانہ، موہن سنگھ نرالہ، دیوندر سنگھ وشاونگرک ،جنگ ایس ورمن اور امر سنگھ کوکہ نے شاعری نشست منعقد کی۔اس موقعہ پر اجلاس میںپیش کئے گئے نظموں پر بھی مباحثہ کیا گیا۔اپنے خطاب میں امر سنگھ کوکہ نے آرٹیکل اور نظموں کے معیار پر اطمینان کاظہار کیا اور پنجابی لیکھ سبھا کی ستائش کی۔