تازہ ترین

کرائم برانچ جموںنے منشیات کنٹرول بیو رو کے اشتراک سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//کرائم برانچ نے منشیات کی روک تھام بیورو کے اشتراک سے یہاں پیر کے روز پولیس آڈیٹوریم میں منشیات پر ایک روزہ کیپشول تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔پروگرام کا مقصد سماج کو نوجوانوں میں پھیل رہی منشیات کی بدعت سے واقف کرنا اور پولیس کی جانب سے اس جرم کو قابو کرنے اور اسکی نشاندہی کرنے میں نبھائے جارہے کردار کی جانکاری دینا تھا ۔پروگرام چار نشستوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔اجلاس میں اس سلسلہ میں خامیوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا ،تاکہ منشیات کی بدعت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔سرکار ی افسروں اورجے اینڈ کے متعدد ونگوں کے این جی اوز خصوصاً جموں زون اور کرائم برانچ کے تقریباً 250 افسروں نے کیپشول تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میںجموں زون کے ایس ایچ اوز اور نئے 90  اسب ۔انسپکٹر رنگروٹوں نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں دیگ رمدعوں کے علاوہ اقوام متحدہ اور منشیات روک تھام بیورو کی جانب سے اس بدعت سے کار گر طریقہ سے نمٹنے کے لئے ریوارڑ پولیس پر بھی مفصل بحث کی گئی۔پروگرام میں گورنر کے مشیر کے وجے کمار،آئی جی ی جموں زون ،ڈی آئی جی جے /کے رینج  جموں ، ایس پی کرائم برانچ جموں ،ایس پی سائوتھ جموں اور ایس پی آپریشنز جموں نے بھی شرکت کی۔اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (نارتھ ریجن منشیات کنٹرول بیورو) سنجے کامر جھا ،آئی پی ایس نے پروگرام کا افتتاح کیا۔موضوع پر ریسورس پرسن زونل ڈائریکٹر منشایت کنٹرول بیورو ویرنید رکمار یادو ،انٹلی جنس افسر نئی دہلی  (لیگل) کپل ،انٹلی جنس افسر این سی بی ،جموں دیپک کمار تھے۔