تازہ ترین

میاں ڈیڈو کا شہیدی دوس منایا گیا

رانا نے انسانی اقدار کو برقرار رکھنے پر زور دیا

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 نگروٹہ//میاں ڈیڈو کے جذبہ محبت،اخوت اور ہمدردی کو اجا گر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ ڈوگر دیش نے تاریخ کے نازک موڈ میں بھی انسانیت کے اعلیٰ اقدار کو برقرار رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں ڈیڈو کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں ڈیڈوجیسے بہادروں کی شاندار تاریخ ورثہ میں ملنے کی وجہ سے ڈوگرے باوجود اکساو کے کبھی بھی انسانیت سے منحرف نہیں ہوئے ہیں اور ناقص حالات کے دوران بھی آپسی بھائی چارہ اور روا داری کی علم کو بلند رکھا ہے۔رانا نے ٹھاکور پویتر سنگھ (ریٹائرڈ جج) ،صدر امر کھشتریہ راجپوت سبھا سامنت سنگھ ،نائب صدر رمیش اروڑہ ایم ایل سی، دھنیتر سنگھ جموال، رویندر سنگھ جموال، یوگیشور سنگھ جموال، سکھدیو سنگھ جموال، راکیش سنگھ جموال ،منگل سنگھ (ریٹائرڈ ڈی ایس پی ) دلبہادر سنگھ جموال ،سریندر سنگھ گل و دیگر معزز شہریوں کے ہمراہ میاں ڈیڈو کے میموریل پر گل ہائے نذرانہ عقیدت ادا کیا ۔صوبائی صدر نے کہا کہ ڈوگرہ بہادروں نے نہ صرف لفظوں سے انسانیت کے تئیں محبت کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ کام کرکے اسے دکھایا بھی ہے۔انہوںنے میاں ڈیڈو کی زندگی اور جد و جہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میاں ڈیڈو نے بلا لحاظ مذہب و ملت ، رنگ و نسل کروڑوںلوگوں کے بقا کے لئے جد و جہد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکا وقار و احترام آج بھی لو گ گیتوں میں صاف دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ دیش انکے وقار اور شناخت کے ساتھ کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ دیگر مقررین میں دھرم ویر سنگھ جموال،  کارپوریٹراشوک کمار، کارپوریٹر سُچا سنگھ ، چودھری ہارون ،جان ولسن ، کشوری لعل، سرپنچ ا مجد بیگ، سرپنچ انو رخان، سرپنچ موہن لعل ،وجے لوچن ، عبدل غنی تیلی و دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔