تازہ ترین

گورنر کا دورئہ کھیر بھوانی

11 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 سری نگر//گورنرستیہ پال ملک نے کھیر بھوانی میلے کے موقعہ پر کھیر بھوانی استھاپن تولہ مولہ گاندربل کا دورہ کیا۔گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، ڈپٹی کمشنر گاندربل حشمت علی خان ، ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال اور دھرم ارتھ ٹرسٹ کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے۔گورنر کو صوبائی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شردھالوئوں کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ ملک کے مختلف حصوں سے آئے شردھالوئوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے گورنر نے اس بات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ اس برس کافی تعدادمیں شردھالواس میلے میں شرکت کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت شردھالوئوں کی راحت کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔گورنر نے مزید کہاکہ ریاست جموںوکشمیر بھائی چارے اور رواداری کی قدروں کے ایک عظیم مثال ہے اور میلے میں کثیر لوگوں کی شرکت اس بات کی عکاسی کرتا ہے۔گورنر نے اس موقعہ پر ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔