انڈرگریجویٹ اساتذہ کو ٹیچرز گریڈ ٹو کے دائرہ میں لا نے کا مطالبہ

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 پونچھ// رہبر تعلیم اساتذہ کا ایک اہم اجلاس ضلع کے صدر مقام پریڈ پارک پونچھ میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت فورم کے ضلع سینئر وائس صدر الطاف احمد چوہان اور ضلع کے جنرل سکریٹری جاوید خان پٹھان نے کی۔اس موقع پر کثیر تعداد میں رہبر تعلیم اساتذہ نے شرکت کرکے رہبر تعلیم اساتزہ کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اپنے خطاب میں محمد یوسف شاہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ استادسماج سے برائیوں کو ختم کرنے اور ملکی تعمیر و ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے لیکن ا سے ریاست جموں کشمیر میں ذلیل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈرگریجویٹ اساتذہ بھی ہمارے ساتھ اسکولوں میں کام کر رہے ہیں اور محکمہ تعلیم میں بہت سارے ٹیچر تو صرف میٹرک پاس ہی ہیں مگر انہیں ساتواں تنخواہ کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاافسوس کا مقام ہے کہ انڈرگریجویٹ اساتذہ کو صرف تسلیاں ہی دی جاتی ہے اور ان کے لیے کمیٹی پر کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے لیکن ان کے مسائل جوں کے توں ہیں۔اس دوران اساتذہ نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک ایڈوائزر خورشید احمد کمشنر سکریٹری اور ڈائریکٹریٹ سکول ایجوکیشن جموں و کشمیرسے اپیل کی ہے کہ ان اساتذہ کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ وہ لگن اور محنت سے اسکولوں میں کام کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل انڈیا کے نعرے بلند کئے جارہے ہیں لیکن ٹیچروں کو گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گر جلداز جلد ان کتے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا توآنے والے دنوں میں تمام ضلع کے سکولوں کو بند کر کے چیف ایجوکیشن آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ ایجوکیشن کی ہوگی۔اپنے خطاب میں الطاف احمد چوہان نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے پر زور اپیل کی ہے کہ ان کی ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ان ملازمین کے حق میں واضح کی جائے جنوں میں پنچایتی یا بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا تھا حیران کن بات یہ ہے کہ تمام اضلاع میں یہ سیلری واگزار کر دی گئی ہے مگر ضلع پونچھ میںابھی تک ملازمین کو یہ تنخواہ نہیں دی گئی جہاں یہ تنخواہ نہیں دی گئی وہی ملازمین کو عید پر ان کی اپنی سیلری بھی واضح نہیں کی گئی۔ انہوں نے اپیل کی ہے جون کی تنخواہ جلدازجلد وگزار کی جائے۔اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ کے جنرل سکریٹری جاوید خان پٹھان نے نہایت افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے بہت سارے اسکولوں نے صرف ایک استاد کام کر رہا ہے ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے  نیاز کرمانی زونل صدر ساتھرہ نے سرکار کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے رہبر تعلیم اساتذہ کی مستقلی کے لئے ایک آرڈر جاری کر دیا ہے کیونکہ یہ اساتذہ اپنے پانچ سال پورے کر چکے تھے اور عرصہ پانچ سال سے اس انتظار میں ہیں کہ انہیں مستقل کیا جائے اس ضمن میں بھی ہماری محکمہ ایجوکیشن بالا آفیسران سے گزارش ہے ان کی مستقلی جلد از جلد کی جائے۔