تازہ ترین

فوج نے سبکدوش فوجیوں کیساتھ پروگرام منعقد کئے

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ کے متعدد علا قوں میں فوج کی جانب سے سابقہ فوجیوں کیساتھ پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران ہرنی ،صابرہ گلی ،پیر بابا ،گوہلد اور بسونی علا قوں میں پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔ان پروگراموں کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے سابقہ فوجیوں کی فلاح و بہبو د کیلئے شروع کر دہ اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کر تے ہو ئے فوجی آفیسران نے کہاکہ سابقہ فوجیوں کو چاہئے کہ وہ ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں ۔اس دوران سابقہ فوجیوں نے درپیش مسائل کے بارے میں بھی فوجی آفیسران کو جانکاری فراہم کی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فوج کی جانب سے سابقہ فوجیوں کیساتھ ساتھ دیہی علا قوں کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا جارہاہے جبکہ بے روز گار نوجوانوں کو روز گار تیار کرنے کے سلسلہ میں تربیتی پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں ۔سابقہ فوجیوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی مذکورہ عمل کو جاری رکھا جائے گا۔