تازہ ترین

ڈی سی راجوری نے محکمہ دیہی ترقی کا اجلاس طلب کیا

۔ 1892کمیونٹی اور انفردی بنکروں میں سے 1617کی تعمیر شروع:حکام

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سمت بھارگو
 
راجوری //محکمہ دیہی ترقی کے تحت ضلع راجوری میں چل رہی اسکیموں کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنرمحمود اعجاز اسد کی قیادت میں متعلقہ محکمہ کا اجلاس طلب کیا گیا ۔اس اجلاس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر اور ان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کی رفتار اور ان پر کئے جارہے اخرجات کے بارے میں بھی تفصیل حاصل کی ۔اسکے علا وہ پنچایتوں کی رجسٹریشن ،پنچایت گھروں کو پنچایتی اراکین کے حوالے کرنا ودیگر اسکیموں کا جائزہ بھی لیا گیا ۔متعلقہ محکمہ کے مطابق ضلع کے سرحدی علا قوں میں 1892کمیونٹی اور انفردی بنکروں میں سے 1617بنکروں کی تعمیر شروع کی گئی ہے جن میں سے 160بنکروں کی تعمیر مکمل کر دی گئی ہے جبکہ آئندہ کچھ دنوں میں 232بنکروں کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہر ایک بلاک میں بنکروں کی تعمیر کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ کو ہدایت جاری کیں کہ 30جوں تک تمام بنکروں کی تعمیر کو مکمل کیا جائے ۔اس اجلاس کے دوران انہوں نے ضلع میں سوچھ بھارت ابھیان کی عمل آوری او ر اس کی تصدیق کا جائزہ بھی لیا ۔پنچایتی سطح پر تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں ڈی سی موصوف نے تمام بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ پنچایتوں کی تعمیر و ترقی کیلئے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کے اشتراک کو ممکن بنائیں ۔اس کے علا وہ کورٹ کیسوں ،پی ایم اے وائی اسکیم ،ودیگر تعمیر اتی کاموں کا جائزہ بھی لیا گیا ۔انہوں نے ملازمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ آپسی اشتراک سے کام کریں اور محکمہ میں شفافیت کو بر قرار رکھیں ۔اس اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیو لپمنٹ ،ڈسٹر کٹ پنچایت آفیسر ،اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر ودیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔