تازہ ترین

لیگل سروس اتھارٹی نے منشیات مخالف موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
 
پونچھ//ضلع لیگل سروس اتھارٹی پونچھ کی جانب سے پونچھ میں منشیات کی وباء کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے ۔اس دوران جہاں کلچرر پروگرام اور سمپوزیم منعقد کئے جا رہے ہیں وہی ریلیاں بر آمد کر کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پرنسپل ضلعی سیشن جج پونچھ مدن لعل کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی برآمد کی گئی۔اس سلسلہ میں ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جج صاحبان ،دکلاء، اور معزز شہریوں کے علاوہ جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو اور ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال بھی موجود رہے جنہوں نے اس موٹر سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔واضح رہے کہ یہ ریلی پونچھ سے برآمد ہوئی اور تحصیل منڈی کے لورن علاقہ میں اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد وہاں ٹریکنگ بھی کی گئی جس میں نوجوانوں نے جوش خروش کا اظہار کیا۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے پرنسپل ضلع اور سیشن جج پونچھ مدن لعل نے کہا کہ اس طرح کے پروگروام منعقد کرنے کا مقصد صرف اور صرف عوام میں بیداری لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل ریلی ہو یا ٹریکنگ میں علاقہ کے جوانوںنے حصہ لیا ہے اور اپنے علاقہ کے دیگر نوجوانوں کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیکر اپنی صحت بنانے کے ساتھ ساتھ بری صحبت سے دور رہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اگر کوئی بچہ منشیات کا عادی ہے تو اس کا علاج کروائیں۔