تازہ ترین

این سی بی جے پی کے غلط کاموں کو رد کرنے کےلئے پر عزم

پارٹی جموں و کشمیر میں منصفانہ بنیاد پر یقینی ترقی کی وعدہ بند:سرجیت سنگھ سلاتھیہ

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 وجے پور// وجے پور میں اتوار کو سابق وزیر اور سٹیٹ سیکریٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے پارٹی کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس آئیندہ انتخابات میں تینوں ریجنوں میںاکیلے دم پر مضبوط سرکاربنائے گی اور یکساں طور سے ریاست میں امن اور ترقیکو فروغ دے گی۔ سلاتھیہ نے وجے پور اسمبلی حلقہ کے پنچایت ممبران، سیوک باڈیز اور ڈیلیگیٹس اور پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی تمام تین سیٹوں پر پارٹی کی کامیابی سے لوگوں میں اعتماد پیدا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنے نمائندے چننے کےلئے شدت سے انتظار میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ۔پی ڈی پی سرکار میں گذشتہ تین سالوں میں جموں کے لوگوں کا استحصال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ذاتی ایجنڈہ نے لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کیا اورجموں خطہ ترقی، فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل در آمد اور نوجونوں کے روزگار مہیا کرانے میں ناکم ہوئی ہے۔سلاتھیہ نے نیشنل کانفرنس ورکروں کو لوگوں کی خدمت کرنے کی نصیحت دی ۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ریاست میں 1996جیسی جیت حاصل کریں گے۔اس موقعہ پر کانگریس اور بی جے پی کے مقامی ورکروں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیا رکی، جن میں بابو رام،اتم چند،اشوک کمار شرما،سدیش کماری،ڈاکٹر نریندر شرما،شمشیر چند،شکتی دیوی،پنچ کرن سنگھ،پروین کمار،وریندر سنگھاور نذیر احمد شامل ہیں۔اس موقعہ پر مہندر گپتا،این سی ضلع صدر،اوم پرکاش اتری سیکریٹری،ریاض احمد ضلع یوتھ صدر،وجے سنگھنائب صدر،بھگوان سنگھ بلاک صدر،موہن سنگھ پٹی بلاک صدر،رشید محمد نائب چیئر مین،سابق سروس مین لیگ جموں صوبہ،رمن گپتا سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی بڑی برہمنا ں،سودا گر گپتا اور دیگر بھی موجود تھے۔