تازہ ترین

شاہ نے ہریانہ،جھارکھنڈاور مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات پر بات چیت کی

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یواین آئی
 نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہریانہ،مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ کے سینئر پارٹی لیڈروں کے ساتھ اتوار کو ریاستی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر غوروخوض کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے اور ہریانہ ،جھارکھنڈاور مدھیہ پردیش کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ایسا سمجھاجاتا ہے کہ میٹنگ میں تینوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں غوروخوض کیاگیا۔تینوں ریاستوں کے انتخابات اس سال کے آخر میں ہوں گے ۔یواین آئی