تازہ ترین

مودی سری لنکا پہنچے ،دہشت گردی ،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 کولمبو//دوبارہ وزیراعظم بننے کے بعد دوسرے بیرون ملک دورے کے تحت مسٹر نریندرمودی سری لنکا کے سرکاری دورے پر اتوار کو یہاں پہنچے ۔مسٹر مودی کا ہوائی اڈے پر سری لنکا کے وزیراعظم رانل ورکرماسنگھے سمیت دیگر معزز لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔مسٹر مودی سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردانہ حملے میں 11ہندوستانیوں سمیت 250افراد سے زیادہ ہلاک ہونے کے بعد وزیراعظم مسٹر مودی اتوار کو سری لنکا کے دورے پر جارنے والے پہلے لیڈر ہیں۔مسٹر مودی سری لنکا کے صدر میتری پالا سری سینا کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔اس کے بعد وہ سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر مہیندرا راج پکشے اور تمل نیشنل الائنز کے لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سمیت کئی اہم مسئلوں پر بات چیت ہوسکتی ہے ۔مسٹر مودی کا سری لنکا کا یہ تیسرا دورہ ہے ۔اس سے پہلے وہ سال 2015اور 2017میں بھی سری لنکا کا دورہ کرچکے ہیں۔وزرات خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیا،‘‘سری لنکا کے وزیراعظم رانل وکرماسنگھے نے کولمبو ہوائی اڈے پر مسٹر مودی کے پہنچنے پر ان کا زوردار استقبال کیا اور خاص احترام کا اظہا رکیا۔’’خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا،‘‘یہ دورہ ایک بہت ہی خاص اشارہ کرتا ہے کہ یہ اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے ہندوستانی حکومت اور عوام اس دکھ کی گھڑی میں سری لنکا کے عوام اور ان کی حکومت کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔’’مسٹر گوکھلے نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ ہماری روایت دوستی کی ہے ۔وزیراعظم کے پہلے دور اقتدار میں سری لنکا کے ساتھ کافی مضبوط تعلقات رہے ہیں اور وزیراعظم نے اپنے دوسرے دوراقتدارکے شروع ہوتے ہی یہ اشارہ دیا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ تعلقات کے ضمن میں ہمارا عزم برقرار ہے ۔یواین آئی 
 

سری لنکا میں دہشت گردانہ حملے میں  مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت 

کولمبو// وزیراعظم نریندر مودی نے سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت دیتے ہوئے کہاکہ سری لنکا یقیناََ پھر سے اٹھے گا۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ میں نے اپنے سری لنکا کے دورے کی شروعات ایسٹر کے موقع پر مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت دینے کے ساتھ کی ہے ۔ میں حملے میں مارے گئے لوگوں کے کنبوں اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ سری لنکا پھر سے اٹھے گا۔ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ حرکت سری لنکا کے جذبات کو شکست نہیں دے سکتی۔ ہندستان سری لنکا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے ۔ خیال رہے کہ مسٹر مودی سری لنکا کے دورہ پر جانے والے پہلے بین الاقوامی لیڈر ہیں جو سری لنکا میں حال میں ایسٹر کے موقع پر کئے گئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے میں 11ہندستانیوں سمیت 250سے زائد لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔