تازہ ترین

تلیل گریز اور کوٹرنکہ میں غرقآبیاں| فوجی اہلکار اور9سالہ بچہ ڈوب گئے

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عازم جان +محمد بشارت
بانڈی پورہ+کوٹرنکہ //تلیل گریز میں فوجی اہلکارکشن گنگا دریا میں بہہ گیا ہے ۔ فوجی ذرائع کے مطابق 51آرآر کے فوجی اہلکار گزشتہ رات گشت کررہے تھے جس کے دوران شبری ناتھ زیر بیلٹ نمبر 15700560Aکا پیر اچانک پھسل گیا اور کشن گنگا کی تیز لہروں میں جاگر ۔اگرچہ ساتھی فوجیوں نے بچاؤ کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگئے ۔فوجی اہلکار کی لاش ڈھونڈنے کیلئے ماہرغوطہ خوروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ پانی کے تیز بہائو کے سبب لاش پاکستانی علاقے میں جاسکتی ہے۔ ادھر سب ضلع کوٹرنکہ کی پنچایت لوہر ترگائیں میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک کمسن طالبعلم ترگائیں دریا جلہ منگ چتروالی کے مقام پر نہانے کے دوران ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔ 9سالہ سہیل احمد ولد محمد صادق ساکن ترگائیں جلہ منگ چتروالی کے مقام پر نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب گیا اوراس کی نعش شام کو نکالی جاسکی ۔ ایک مقامی شخص لیاقت حسین نے بتایاکہ بچہ صبح دس بجے لاپتہ ہوگیاتھا تاہم اسے تین بجے تک ڈھونڈتے رہے اور بالآخر دریا کنارے پڑے اس کے کپڑے دیکھ کر اس کی پانی میں تلاش شروع کی گئی اور پھر شام کو اسے مردہ حالت میں پانی سے باہر نکالاگیا۔