تازہ ترین

بنگال ٹوراِزم ایسو سی ایشن نے رئوف ڈار کو بعداز مرگ اعزاز سے نوازا

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//بنگال ٹورازم ایسو سی ایشن نے نالہ لیدر پہلگام میں 31؍ مئی 2019 ء کو پیش آئے واقعے کے دوران بنگالی جوڑے کی جان بچانے پر کشمیر کے بہادر ٹورسٹ گائیڈ رئوف ڈار کو بعد از مرگ اعزاز سے نوازا ہے۔رئوف ڈار واٹر رافٹنگ کے دوران سیاحوں کی جان بچانے کی کامیا ب کوشش میں اپنی جان گنوا بیٹھاتھا۔مرحوم رئوف ڈار کو تین روزہ بنگال فیسٹول کے اختتام پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔مغربی بنگال کے وزیر راجب بنرجی اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جنہوں نے رئوف ڈار کا اعزاز محکمہ سیاحت کشمیر کے اسسٹنٹ ٹورسٹ آفیسر احسان الحق کو سونپا۔