تازہ ترین

لیہہ سڑک حادثہ | اِنسانی جانوں کے زیاں پر گورنر کا اِظہار افسوس

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سری نگر//گورنر ستیہ پال ملک نے لیہہ ضلع کے لاما یورو میں پیش آئے المناک سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اِظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کیا ہے اور مہلوکین کی ارواح کے ابدی سکون کے لئے دعا کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمنا کی ہے۔گورنر نے اس حادثے میںمارے جانے والے ہر شخص کے قریبی رشتہ دار کے حق میں 2لاکھ روپے اور ہر زخمی کے لئے 20ہزار روپے ایکسگریشیا ریلیف کا اعلان کیا ہے۔