تازہ ترین

ریاسی میں سڑک حادثہ، اہلیہ ہلاک، میجر، بچے اور محافظ زخمی

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد ملک
ریاسی //ریاسی کے کٹرہ علاقے میں ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں فوج کے ایک میجر کی اہلیہ ہلاک ہوگئی جبکہ وہ خود ،اس کے بچے اور ذاتی محافظ زخمی ہوئے ہیں ۔اتوارکو سہ پہر کار زیر نمبر HP33D - 4224کو پیچھے سے آرہاٹرک زیر نمبر JK02AJ - 4519نے زور دار ٹکر ماردی جس کی وجہ سے کار میں سوار 28سالہ پوجا دیوی زوجہ میجر کارتک ساکن منڈی ہماچل پردیش موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر پانچ مسافر زخمی ہوئے جن کی شناخت 32سالہ میجر کارتک ساکن منڈی ہماچل پردیش ، تین سالہ کیان ولد میجر کارتک، دو سالہ کیوش ولد میجر کارتک،32سالہ رویندر سنگھ ولد سوہن سنگھ ساکن کوارتی ہماچل پردیش اور میجر کے محافظ شری شائن ساکن حیدر آباد کے طور پر ہوئی ہے ۔کار میں سوار سبھی افراد اس وقت اکھنور میں رہ رہے تھے ۔حادثے کے فوری بعد زخمیو ں کو نارائنہ ہسپتال ککریال کٹرہ منتقل کیاگیاجہاں وہ زیر علاج ہیں ۔اس واقعہ پر پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔