تازہ ترین

اوڑی میں لاپتہ معمر شہری کی لاش پاور ڈیم سے برآمد

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ظفر اقبال
اوڑی//اوڑی میں پولیس نے قریب ایک ہفتہ کے بعد لاپتہ معمر شہری کی لاش این ایچ پی سی دوم سے برآمد کی۔ ڈیم کی صفائی کے دوران این ایچ پی سی کے ملازمین نے لاش کو ڈیم میں دیکھا اور پولیس کو خبر کی۔ایس ڈی پی او اوڑی معراج الدین رینہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک ہفتہ بعد گمشدہ نورکھا بجہامہ بونیار کے رہنے والے 80 سالہ ستار آہنگر کی لاش کو این ایچ پی سی ڈیم سلام آباد سے برآمد کیا گیا جو 4 جون کو گھر سے لاپتہ تھا جس کی گمشدگی رپوٹ پولیس سٹیشن بجہامہ میں درج کی گئی ہے۔قانونی لوزمات کے بعد لاش کو لوحقین کے سپرد کر دیا گیا۔