تازہ ترین

میڈیکل کالج بارہمولہ میں رواں سال تدریسی عمل شروع ہوگا

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں تدریسی عمل رواں سال جولائی سے شروع ہوگا۔ انہوں نے اس سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی تھی۔میٹنگ میں پرنسپل جی ایم سی بارہمولہ کے علاوہ دیگر کئی افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کالج پر جاری تعمیراتی کام میں سرعت لا کر اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔دریں اثنا انہوں نے میڈیکل ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کے لئے ایک تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔