تازہ ترین

سکندن نے سپائس پارک پانپور کا معائنہ کیا

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//گورنر کے مشیر کے سکندن نے پانپور میں زعفران کے کھیتوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں قومی زعفران مشن کے تحت جاری مختلف کاموں کا جائزہ لیا۔مشیر موصوف نے کونہِ بل ، چندہارہ ،لیتہ پورہ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کر کے وہاں سپرنکلز کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ زعفران کو کشمیر کی ثقافت کی ایک علامت قرار دیتے ہوئے مشیر نے اس صنعت کو مزید فروغ دینے کے لئے زعفران کے کسانوں اور زراعت محکمہ کے افسروں اور سائنسدانوں کے درمیان قریبی تال میل پر زور دیا۔اُنہوں نے قومی زعفران مشن کے تحت تعمیر کئے گئے مختلف کنوئوں کا بھی معائنہ کیا اور زعفران مشن کی کامیاب عمل آوری کے لئے محکمہ زراعت کے افسروں کو خصوصی ہدایت دی۔دُور ے کے دوران مشیر کو بتایا گیا کہ مشن کی عمل آوری سے پانپور علاقے میں زعفران کے کھیتوں کو آبپاشی کی مناسب سہولیات فراہم ہونے کی توقع ہے۔بعدمیں کے سکندن نے دوسو پانپور میں قائم سپائس پارک کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سید عابد رشید شاہ اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران مشیر موصوف کے ہمراہ تھے۔