تازہ ترین

کولگام میں 4قمار باز گرفتار

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// کولگام پولیس نے قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپے کے دوران 4جواریوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے 12ہزار 4سوروپئے اور تاش کے پتے موقعہ پر ہی برآمدکئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 74/2019کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے اُن اشخاص کو متنبہ کیا ہے جو قمار بازی جیسی بُرائیوں کو فروغ دے رہے ہیں اور اگر اُنہوں نے اپنی سرگرمیاں ترک نہ کیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔