تازہ ترین

شمال و جنوب میں سڑکیں خستہ :نیشنل کانفرنس

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //نیشنل کانفرنس لیڈران ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اورجسٹس حسنین مسعودی نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بیشتر سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں ،جنہیں آمدو رفت کے قابل بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون کا مہینہ بھی اب گزرنے والا ہے لیکن ابھی تک گورنر انتظامیہ سڑکوں کی تجدید و تعمیریامرمت کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ دونوںلیڈران نے کہا کہ لوگوں نے انہیں اپنے قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنایا اسلئے اُن پر یہ اخلاقی فرض بنتا ہے کہ لوگوںکی خدمت کریں ۔