تازہ ترین

امرناتھ یاترا2019| ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے انتظامات کا جائزہ لیا

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
اننت ناگ//ڈپٹی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے ایک میٹنگ کے دوران امرناتھ یاترا کیلئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او اور ایس جی ایم پہلگام کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے۔میٹنگ میں یاترا کے لئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا بھی تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ سینئر افسروں کی ایک ٹیم کو گپھا بھیجا جائے گا تاکہ وہ یاترا کے راستوں پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیں۔