تازہ ترین

حج2019:کرگل میں تربیتی پروگرام منعقد

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
کرگل//کرگل ضلع میں مناسک حج سے متعلق دوسرے مرحلے کا تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقعہ پر 85 عازمین کو مناسک حج سے متعلق ضروری تربیت دی گئی ۔اس موقعہ پر ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کے علاوہ دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے عازمین کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اُنہوں نے عازمین سے درخواست کی کہ وہ سفر محمود کے دوران ریاست خصوصاً لداخ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کریں۔