تازہ ترین

کھیر بھوانی میلہ | گورنر، کے کے شرما، سکندن اور خورشید گنائی کی عوام کو مبارکباد

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
سرینگر//گورنر ستیہ پال ملک نے کھیربھوانی میلہ کے موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ یہ تہوار رواداری اور بھائی چارے کی ایک زندہ مثال ہے جو ریاست جموں وکشمیر کی ایک خاصیت ہے۔گورنر نے ریاست میں قیام امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے۔گورنر کے مشیر کے کے شرما نے میلہ کھیربھوانی کے موقعہ پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔مبارک بادی کے اپنے پیغام میں مشیر موصوف نے کہا ہے کہ یہ تہوار رواداری اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتا ہے جو صدیوں سے ریاست جموں وکشمیر کی ایک خاصیت رہ چکی ہے۔ شرما نے ریاست میں قیام امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے۔گورنر کے مشیر کے سکندن نے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار رواداری اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتا ہے جو صدیوں سے ریاست جموں وکشمیر کی ایک خاصیت رہ چکی ہے۔ سکندن نے ریاست میں قیام امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے۔گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے ریاستی عوام خصوصاً کشمیری پنڈتوں کو کھیر بھوانی میلے کے موقعہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار ریاست میں بھائی چارے ، رواداری اور ہم آہنگی کی صدیوں پرانی روایات ایک روشن مثال ہے۔خورشید گنائی نے اِس موقعہ پر ریاست میں قیام امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے۔انہوں نے صوبائی و ضلع انتظامیہ کو شردھالوئوں کے لئے تمام سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ۔