تازہ ترین

آبپاشی نالوں کی حالت ناگفتہ بہ | ہندوارہ میں سینکڑو ں کنال زمین بنجر ہونے کا خدشہ

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ// ہندوارہ میں چند ایک آ بپاشی نالوں کی حالت نا گفتہ بہ رہنے کی وجہ سے سینکڑوں کنال اراضی بنجر ہونے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں کسانو ں میں محکمہ اری گیشن کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے ۔وادی بھر کی طرح ضلع کپوارہ میں بھی پنیری لگانے کاکام عروج پر ہے تاہم ضلع کے ہندوارہ قصبہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موجود دہگام نالہ کی ناگفتہ بہ حالت کے نتیجے میں کسان کھیتی با ڈی کرنے سے قاصر ہیں ۔قصبہ کے کسانو ں کا کہنا ہے کہ سینچائی کے لئے ان کے کھیتو ں کو پانی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ پنیری نہیں لگا رہے ہیں ۔کسانو ں کے ساتھ ساتھ عام لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہندوارہ قصبہ کے ساتھ ساتھ مضافاتی دیہات باگت پورہ اور چھوٹی پورہ سمیت نصف درجن علاقوں کی اراضی کو اہگام کول سینچائی کے لئے پانی فراہم کرتی ہے لیکن اس کول کی ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے ابھی تک زمین کو پانی میسر نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس کول میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہوئے ہیں اوراس کول سے سینچائی کے لئے پانی فراہم کرنا ناممکن ہے ۔اس حوالہ سے اری گیشن ہندوارہ ڈویژن کے ایک آ فیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اس کول کی صفائی کے لئے ٹینڈر طلب کئے گئے اور عنقریب  صفائی عمل میں لائی جائے گی ۔