تازہ ترین

میچ سے پہلے وراٹ کوملا اسکول سے ایک منفرد تحفہ

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
لندن/ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو آئی سی سی عالمی کپ میں اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے پہلے اپنے اسکول سے ایک منفرد تحفہ ملا۔ کنگسٹن اوول میں اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف ہندستان کے میچ سے سابق کپتان وراٹ کو ان کے اسکول وشال بھارتی پبلک اسکول کی جانب سے اسکول کی مٹی ہدیہ کی گئی۔ وراٹ کو یہ تحفہ بھی کافی پسند آیا اور میچ سے ٹھیک پہلے میدان میں ملک سے آئی مٹی کو سونگھتے ہوئے ان کی تصویر بھی دکھائی دی ۔ جس وقت وہ اسکول سے آئی مٹی کو دیکھ رہے تھے ، وہاں ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ روی شاستری اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی بھی وہاں موجود تھے ۔ وراٹ نے اپنی ابتدائی تعلیم وشال بھارتی پبلک اسکول سے کی تھی جبکہ نویں کلاس میں وہ زیوئیر کانوینٹ اسکول میں چلے گئے ۔ سال 1998 میں وشال بھارتی میں پڑھائی کے دوران وہ ویسٹ دہلی کرکٹ اکیڈمی میں شامل ہوئے تھے ۔ وراٹ نے سال 2008 میں ہندستانی ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور اس وقت تینوں فارمیٹس میں ٹیم انڈیا کے کپتان ہیں۔