تازہ ترین

کسی بھی جانچ کیلئے تیار:پرویز احمد

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//بنک چیئرمین  کے عہدے سے برطرف کرنے  کے بعد پرویز احمد ننگرو نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی جانچ کیلئے تیار ہیں۔سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر ٹویٹ میں انہوں نے کہا’’ گورنر انتظامیہ کی طرف سے انہیں اپنے عہدے سے دستبردار کرنے پر کوئی بھی شکوہ نہیں ہے،اور وہ کسی بھی جانچ کیلئے تیار ہے‘‘۔ پرویز احمد ننگرو نے کہا’’مجھے بالکل کوئی افسوس نہیں،میں نے ادارے کے مفاد میں اپنا کام ایمانداری اور تندہی سے کیا،میں ہر لین دین کی جانچ کیلئے بالکل تیار ہو،جو میں نے بنک  میں2دہائیوں تک اپنی خدمات انجام دینے کے دوران کئے۔‘‘