تازہ ترین

اینٹی کورپشن بیورو کے چھاپے ، کیس درج

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر//پرویز احمد ننگرو کو چیئرمین کے عہدے سے برطرف کرنے کے ساتھ ہی اینٹی کورپشن بیورو نے بنک کے کاروباری دفتر(کارپوریٹ آفس) پر چھاپہ مار کر دستاویزات کو کھنگالا۔ بنک چیئرمین کو برطرف کرنے کے فیصلے کے کچھ دیر بعد ہی انسداد رشوت ستانی بیورو(Anti Corruption Bureau)نے بنک کے مرکزی ہیڈکوارٹر واقع ٹی آر سی پر چھاپہ ڈالا جس کے بعد یہاں کئی کمروں کے علاوہ بنک کے کئی حصوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہا کہ اینٹی کورپشن بیورو سے وابستہ اہلکاروں کی ٹیم نے بنک میں موجود دستاویزات اور دیگر کاغذات کی چھان بین کرنے کے علاوہ  یہاں سے قریب 100فائلیں صبط کیں ، جو بنک میں تقریوں کے حوالے  سے منسلک تھیں۔چیئر مین کا آفس اور ایچ آر ڈی سیکشن کو سیل کیا گیا۔اینٹی کورپشن بیورو کے ایک بیان کے مطابق غیر قانونی تقرریوں کے حوالے سے تحریری شکایات ملنے کے بعد بیورو نے کیس درج کیا جس کے بعد تحقیقاٹ کا آغاز کیا گیا۔ کیس درج کرنے کے بعد جموں کشمیر بنک کارپوریٹ آفس پر چھاپہ ڈالا گیا اور تلاشی کاروائی کے دوران تقرریوں کے حوالے سے دستاویزات اور دیگر کاغذات کو ضبط کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات جاری ہے۔ دریں اثناء بیان میں اینٹی کورپشن بیورو نے اس ضإن میں کیس زیر نمبر 10/2019درج کیا ہے ۔