تازہ ترین

مزید خبریں

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک

 کھیر بھوانی میلہ: شردھالؤں کی بھاری شرکت متوقع

ٹریفک روٹ پلان جاری،آنے اور جانے کیلئے سڑکوں کی نشاندہی

ارشاد احمد

گاندربل//محکمہ ٹریفک کی جانب سے 10 جون 2019 کو میلہ کھیر بوانی میں شرکت کرنے والے شردھالوئوں کے لئے آنے اور جانے والے راستوں کی نشاندہی کی گئی جس کے تحت چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لئے نشاط فورشور شاہراہ سے ہوتے ہوئے اورپاندچھ سے بیہامہ، ڈمبہ کدل اور تھیور راستہ اختیار کرتے ہوئے ڈانگر پورہ سے تولہ مولہ پہنچ جائیں گی جہاں سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کیمپس میں ان کے لئے پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ چھوٹی بڑی گاڑیاں جو سمبل سوناواری سے آئیں گی وہ شادی پورہ سمبل بائی پاس سے ہوتے ہوئے بارسو کا راستہ اختیار کریں گی اورڈانگر پورہ سے ہوتے ہوئے تولہ مولہ پہنچ جائیں گی اور سنٹرل یونیورسٹی کشمیر تولہ مولہ کیمپس میں گاڑیاںپارک کریں گے ۔محکمہ ٹریفک کے مطابق واپسی کے لئے تمام چھوٹی بڑی گاڑیاں سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے تولہ مولہ کیمپس کی پارکنگ سے ڈسڑکٹ پولیس لائنز گاندربل کا راستہ اختیار کرتے ہوئے دودرہامہ اور بیہامہ پاندچھ کا راستہ اختیار کریں گے یا جو ڈانگر پورہ بارسو سے ہوتے ہوئے سمبل بائی پاس شاہراہ سے سمبل شادی پورہ راستہ اختیار کریں گے۔اس موقع پرضلع گاندربل میں روزمرہ چلنے والی گاڑیوں کو جو صفاپورہ،واکورہ،لار،سمبل جانے والی مسافر گاڑیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بی ہامہ ، تھیورو اورکھرانیہامہ شاہراہ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔دریں اثناء محکمہ ٹریفک نے تولہ مولہ اڈہ،ڈمبہ کدل،ڈانگر پورہ،تولہ مولہ شاہراہ پر کسی بھی  گاڑی کو کھڑا کرنے پر سختی سے روک لگادی گئی ہے بلکہ خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔میلہ کھیر بوانی میں شرکت کرنے والے شردھالوئوں کے لئے محکمہ ٹریفک نے پارکنگ کے لئے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر تولہ مولہ کیمپس،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تولہ مولہ کے ساتھ ساتھ نجی زمین بھی حاصل کرلی ہے۔ 
 
 
 

مناسب سہولیات دستیاب رکھی جائیں: ساگر

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سالانہ میلہ کھیر بھوانی تولہ مولہ گاندربل کے دوران شردھالوئوں کیلئے مناسب انتظامات کریں جن میں بغیر خلل بجلی، پینے کا پانی، صحت وصفائی ، غذائی اجناس وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے تاکید کی کہ وہ جموں سے تولہ مولہ تک عقیدتمندوں کو لانے اور لیجانے کیلئے معقول ٹرانسپورٹ انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ یاتریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پارٹی کے ضلع صدر گاندربل شیخ اشفاق جبار، ضلع صدر اننت ناگ الطاف احمد کلو، ضلع صدر کپوارہ قیصر جمشید لون اور ضلع صدر کولگام ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی نے بھی میلہ کھیر بھوانی پر انتظامات بہم رکھنے کی اپیل کی ہے۔
 
 

اے ڈی جی پی نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا 

سرینگر//اے ڈی جی پی لااینڈ آرڈر ؍ہوم گارڈ؍سیول ڈیفنس منیر احمد خان نے وسطی ضلع گاندربل میں میلہ کھیر بوانی کے سلسلے میں کئے جارہے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کے ہمراہ ایس پی سیکورٹی مسرور ، اے ایس پی گاندربل فیاض حسین، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ، ڈی ایس پی سیکورٹی ، ڈی ایس پی ہوم ایس ڈی آر ایف اور ضلع کے دوسرے افسران بھی موجود رہے۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال نے میلہ کھیر بوانی کوخوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے اور زائرین کو تمام تر سہولیات بہم رکھنے کی خاطر کئے جا رہے اقدامات سے اے ڈی جی پی کو آگاہ کیا۔ ایس ایس پی نے کہاکہ استھاپن کا رخ کرنے کے دوران زائرین کی سیکورٹی اور اُنہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے اس کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ پُر امن یاترا کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی چیک پوائنٹ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں زائرین کیلئے ضروری سہولیات میسر رکھی گئی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس منیر احمد خان نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ ضرورت پڑنے پر محکمہ کے پاس موجود وسائل خاصکر ہوم گارڈ اور سیول ڈیفنس کا بھر پور استعمال کریں ۔ بعد میں اے ڈی جی پی نے مندر کے منتظمین کے ساتھ بھی گفت وشنید کی اور یقین دلایا کہ اُنہیں میلہ کھیر بوانی کے دوران ہر سطح پر تعاون فراہم کیا جائے گا۔
 
 
 
 
 
 
 

کیرن کا مواصلاتی نظام ٹھپ 

لوگ مشکلات کا شکار 

اشرف چراغ 

کپوارہ// کیرن علاقہ جہاں دور جدید میں بھی موا صلاتی نظام سے محروم ہے وہیں علاقے میں قائم چند ایک ایس ٹی ڈی بوتھ گزشتہ ایک مہینے سے بیکار پڑے ہیں ۔مقامی لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ کیرن کے لوگو ں کا گزشتہ10سال سے یہ مطالبہ ہے کہ اس علاقہ کو موا صلاتی نظام سے جو ڑ دیا جائے کیونکہ موجودہ دور میں مواصلاتی نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ کیرن کے چند دیہات میں بھارت سنچار نگم لمٹیڈ کی جانب سے 3ایس ٹی ڈی بوتھ قائم کئے ہیں لیکن یہ بوتھ بھی گزشتہ ایک مہینے سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کئے گئے ہیںجس کے نتیجے میں لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ ایک مہینے سے اپنے عزیزو اقارب سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان ایس ٹی ڈی بوتھو ں کو دوبارہ چالو کرنے کیلئے فوری طور اقدامات کئے جائیں۔
 
 
 

حج2019: اننت ناگ میں 11اوربارہمولہ میں 12جون سے تربیتی پروگرام

سرینگر//ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اننت ناگ کے مطابق ضلع کے منتخب عازمین کو 11جون سے دوسرے مرحلے کے تحت مناسک حج سے متعلق تربیت دی جائے گی۔تحصیل اننت ناگ ،سلر،سری گفوارہ اورپہلگام کے عازمین کو 11جون کو گورنمنٹ ڈگری کالج بائز کھنہ بل میں تربیت دئے جانے کا پروگرام ہے جبکہ تحصیل بیجبہاڑہ ،شانگس اورلارنو سے تعلق رکھنے والے عازمین کو12جون اورتحصیل ڈورو،مٹن،قاضی گنڈ اور شاہ آباد کے عازمین کو13جون کو مندرجہ بالا مقام پر حج تربیت دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کی ایک اطلاع کے مطابق امسال ضلع سے منتخب ہوئے عازمین کیلئے مناسک حج سے متعلق تربیتی پروگرام 12جون سے شروع ہورہا ہے۔شیڈول کے مطابق بارہمولہ،اوڑی،بونیار،واگورہ،ڈنگی وچھ،رہامہ اوروترگام کے عازمین کو مسجد بیت المکرم بارہمولہ میں 12جون کو،جبکہ ٹنگمرگ ،کنزراورکارہامہ کے عازمین کو ٹائون ہال کنزر میں 13جون کو تربیت دی جائے گی۔اس کے علاوہ پٹن ،کریری،سنگھپورہ کھوئی سے وابستہ عازمین حج کو جامع مسجد ابوبکر پلہالن میں 15جون کو جب کہ سوپور،زینہ گیر اور ڈانگرپورہ کے عازمین کو ڈاک بنگلہ سوپور میں 17جون کو حج تربیت دی جائے گی۔ضلع بھر کے منتخب عازمین کو دوسرے مرحلے اس تربیتی پروگرام میں صبح دس بجے حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔
 
 
 

شوپیان بار ایسو سی ایشن کا اظہار تعزیت

سرینگر//شوپیان بار ایسو سی ایشن نے اشٹامپ فروش محمد اقبال گتو کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔سیکریٹری بار ایسو سی ایشن ایڈوکیٹ اعجاز احمد زرگر کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق اس سلسلے میںایک تعزیتی میٹنگ منعقدہوئی جس میں سبھی ممبران نے شرکت کی۔میٹنگ میں غمزدہ کنبے بالخصوص مرحوم کے برادر ایڈوکیٹ مشتاق احمد گتو کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیااور صبر جمیل کی دعا کی گئی۔اس موقع پر ایک قرارداد پاس کی گئی جس کے تحت ایک دن کیلئے سبھی عدالتوں کا کام کاج ایک دن کیلئے معطل کیا گیا  ۔
 
 
 

انٹی ریبیز ویکسین 

بانڈی پورہ ضلع ہسپتال میں دستیاب نہیں 

عازم جان 

بانڈی پورہ// ضلع ہسپتال بانڈی پورہ میں انٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین پریشان ہیں۔ چنانچہ قصبے میں آئے روز آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں لیکن جب یہ لوگ علاج کیلئے ضلع ہسپتال پہنچ جاتے ہیں تو وہاںویکسین دستیاب نہ ہونے سے انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور علاج کے لئے دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔عوام نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال میں ویکسین دستیاب رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔  
 
 
 
 

کولگام میں 600کنال سرکاری اراضی سے  قبضہ ہٹالیا گیا

کولگام//ضلع انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر ناجائزقبضہ کو ہٹانے کے سلسلے میں جاری مہم کے دوران چک پورہ زنگلپورہ میں 600کنال سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضے سے چھڑا لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمدوانی کی قیادت میں محکمہ مال کے افسران نے یہ کارروائی انجام دی۔اُدھر ترقیاتی کمشنر نے ضلع میںسرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات اورقبضے کو ہٹانے کے لئے متعلقہ آفیسران کو مہم میں سرعت لانے پر زوردیا ہے۔انہوںنے کاہچرائی اراضی پر بھی غیر قانونی قبضہ چھڑانے کی ہدایت دی ہے۔
 
 
 

ڈی سی بڈگام نے سیکٹر سطح پر ترقیاتی پروجیکٹوں

سکیموں اورمنصوبوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا

بڈگام//ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغرنے افسرا ن کی ایک میٹنگ میں رواںمالی سال کے تحت مختلف پروجیکٹوں،بہبودی سکیموں اورمنصوبوںکی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوںنے ریاستی اورمرکزی معاونت والی سکیموں کی سیکٹر سطح پر عمل آوری،ضلع کیپکس اورنئی منصوبہ بندی کا جائزہ لے کر آفیسران کو تمام پروجیکٹوں اورکاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔صحت شعبے میں افرادی قوت کی دستیابی،سب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں،پبلک ہیلتھ سینٹروں کی تعمیر کے کام اورایوشمان بھارت سکیم کی عمل آوری پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جب کہ تعلیمی شعبے میں خالی سکولی عمارتوں،اساتذہ کی ریشنلائزیشن ،پانی کی دستیابی اورآنگن واڑی سینٹروں کے کام کاج پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنر نے ایم جی نریگا،پی ایم اے وائی اوردیگر بہبودی سکیموں کے علاوہ سڑکوںکی تعمیر وتجدید،میکڈم بچھانے، ٹریفک منیجمنٹ،سیاحتی سرگرمیوں کے لئے نئے علاقوں کی نشاندہی کرنے،سیاحتی جگہوںپر سولڈ ویسٹ منیجمنٹ ،ورکشاپوں کے انعقاد ،باغبانی منصوبوں ،رُکے پڑے پروجیکٹوں اور عوامی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں کئی جارہے اقدامات کے علاوہ ،کھیل میدانون کی تعمیر کی مناسبت سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو ان شعبون کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے لگن اور تندہی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میںملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے پر بھی زوردیا۔
 
 
 

۔5سال سے کم عمر کے بچوں میں اسہال کی روکتھام

صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں پروگرام اختتام پذیر

سرینگر//شیرکشمیرانسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ میں 5برس سے کم عمر کے بچوں کودست سے بچانے اور اس کی روکتھام کرنے سے متعلق پندرہواڑے کے دوران مائوں اور بچوں کی نگہداشت کرنے والوں کو علاج اور احتیاطی تدابیر کی جانکاری دی گئی۔شیرکشمیرانسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ میں 8جون کو’دست پر قابو‘کاپندرہواڑہ اختتام پذیرہوا۔کمیونٹی میڈیسن شعبے کے اہتمام سے 28مئی کوشروع ہوئے اس پروگرام کے دوران پانچ برس سے کم عمر کے بچوںکی مائوں اور ان کی نگہداشت کرنے والوں کو دست سے بچائو کے طریقوں سے روشناس کیاگیا۔اس کے علاوہ دست کے دوران کئے جانے والے تدابیر سے بھی اُنہیں آگاہ کیاگیا۔اس سلسلے میں مائوں کو چھاتی کے دودھ کے فوائد سے بھی باخبر کیاگیااوربچوں میں دست سے خطرے کی علامات کی جانکاری دینے کے علاوہ وقت پر طبی نگہداشت کی اہمیت بھی واضح کی گئی ۔اس دوران ہاتھوں کی صفائی اور منہ سے پانی پلاکر پانی کی کمی دور کرنے اوردست کے دوران جست سے علاج کرنے کی بھی تلقین کی گئی ۔ڈاکٹروں نے گھرمیں منہ سے پانی کی کمی دورکرنے کی تیاری یا بازاروں میں دستیاب علاج اورہاتھوں کی صفائی کے طریقوں کاپروگرام کے دوران مظاہرہ کیا۔اس دوران مائوں اور بچوں کی نگہداشت کرنے والوں کوڈراموں ،تقاریر اور باہمی تبادلہ خیال سے آگاہ کیاگیا جو کافی سودمند ثابت ہواجس سے دست کے متعلق غلط فہمیوں کاازالہ ہوا۔  
 
 
 
 
 
 

ٹنگمرگ میں سفیدوں کے زرِگل  سے عوام مختلف امراض میں مبتلا

مشتاق الحسن

 ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں روئی کے گالوںنے عوام کو کئی امراض میں مبتلا کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کی ہدایات کے باوجود ٹنگمرگ میں سفیدوں کو کاٹنے کی مہم کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ادھر ٹنگمرگ بازار کے نزدیک ہی سرکاری نرسری میں موجود سینکڑوں سفیدے موجود ہیں جو تاجرطبقے کیلئے باعث پریشانی ثابت ہورہے ہیں۔معلوم رہے کہ چند روز قبل ہی ٹریڈرس ایسوسی ایشن ٹنگمرگ کے صدر آصف رشید جان نے سفیدوں کو کاٹنے کے لئے سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلمرگ شبیر الحسن کو ایک میمورنڈم پیش کیا تھا تاہم محکمہ جنگلات کی طرف سے نرسری میں موجود سفیدوں کو کاٹنے کی کوئی مہم شروع نہ ہونے سے تاجرانتظامیہ سے نالاںہیں حالانکہ حال ہی میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے ضلع بھر میں سفیدوں کو فوری طور کاٹنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔