تازہ ترین

امر ناتھ یاترا۔ 2019 | چیف سیکریٹری نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انتظامات کا جائیزہ لیا

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے یکم جولائی سے شروع ہونے والی امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ ڈی جی پی جموں کشمیر ، فائنانشل کمشنر ، صحت اور طبی تعلیم ، گورنر کے فائنانشل کمشنر ، ایس اے ایس بی کے سی ای او ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، پرنسپل سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی ، پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن ، مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنر کشمیر اور کئی دیگر افسروں نے میٹنگ میں شرکت کی اس کے علاوہ ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈی سی گاندر بل اور ڈی سی اننت ناگ نے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے سرینگر جموں قومی شاہراہ اور بال تل و چندن واری یاترا ٹریکس پر یاتریوں کیلئے کئے جا رہے انتظامات کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ چیف سیکرٹری نے کشمیر اور جموں کے ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹرانزٹ کیمپوں اور یاترا روٹ بالخصوص کٹھوعہ ، سانبہ ، جموں ،اودھمپور ، رام بن اور بال تل و چندن واڑی کے بنیادی کیمپوں میں کئے جا رہے انتظامات پر قریبی نظر گذر رکھیں ۔ انہوں نے صوبائی کمشنر جموں سے کہا کہ وہ یاتریوں کو مختلف ٹرانزٹ کیمپوں پر رکھنے کے حوالے سے ایک منصوبہ مرتب کریں تا کہ قومی شاہراہ بند ہونے کی صورت میں یاتریوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے مغل روڈ کو یاترا کے متبادل راستے کے طور پر چالو رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے بال تل اور چندن واڑی سے لیکر پوتر گپھا تک راستوں کو بڑھاوا دینے کے کام ، کنٹرول گیٹس میں بہتری ، کیمپوں کا قیام ، صحت و میڈیکل کیمپ اور مختلف مقامات پر ای او سی قایم کرنے کے کام کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ 25 جون تک تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جانی چاہئیے ۔ اس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ سول اور پولیس انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے کیمپ ڈائریکٹر ، ایڈیشنل کیمپ ڈائریکٹر اور ڈپٹی کیمپ ڈائریکٹر 25 جون 2019 تک اپنا کام کاج شروع کریں گے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ کیمپ ڈائریکٹروں کیلئے ایس او پی وضح کئے جانے چاہئیں اور انہیں روزانہ کی بنیادوں پر افسروں کے ساتھ میٹنگیں منعقد کرنی چاہئیں انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے آپسی رابطے کو فروغ حاصل ہو گا ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ شری امر ناتھ جی یاترا 2019 کیلئے جموں کشمیر پولیس کی 11   ایم آر ٹی کے ساتھ ساتھ چار این ڈی آر ایف ٹیمیں مختلف مقامات پر تعینات کی جائیں گی تا کہ کسی بھی ناخوشگوار حالات کے ساتھ نمٹا جا سکے ۔ چیف سیکرٹری نے ہدایات دیں کہ سول ، پولیس ، میڈیکل ٹیموں اور ایم آر ٹی کے یونٹوں کو ایک ہی جگہ پر تعینات کیا جانا چاہئیے تا کہ بہتر نتایج کو حاصل کیا جا سکے ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سونہ مرگ اور پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں اور ایس اے ایس بی نے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے وسیع انتظامات کئے ہیں ۔ سیکرٹری ٹورازم سے کہا گیا کہ وہ کوڑا کرکٹ کو سائینسی طریقے پر ٹھکانے لگانے کیلئے مکانات و شہری ترقی محکمہ کے ساتھ اشتراک کریں ۔ میٹنگ کے دوران خچروں کی رجسٹریشن اور اُن کی طبی جانچ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن محکمہ سے کہا گیا کہ وہ سونہ مرگ اور پہلگام کا دورہ کر کے ویٹر نری کیمپوں کے قیام اور دیگر معاملات کا جائیزہ لیں ۔ چیف سیکرٹری نے یاترا روٹوں سے متعلق تمام تر جانکاری چھوٹے کتابچوں میں درج کرا کر یاترا کے راستوں پر تمام یاتریوں میں تقسیم کرنے کی بھی ہدایات دیں تا کہ انہیں نزدیکی سروس خدمات اور دیگر سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل ہو سکے ۔ انہوں نے یاتریوں کی سہولت کیلئے قومی شاہراہ اور پورے یاترا  روٹ پر سائین بورڈ نصب کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔ ڈیساسٹر منیجمنٹ محکمے سے کہا گیا کہ وہ محکمہ اطلاعات کے ساتھ رابطہ قایم کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ موسم سے متعلق رپورٹ نیشنل میڈیا اور مختلف ٹی وی چینلوں پر نشر ہو تا کہ یاتری اس سے استفادہ کر سکیں ۔