پونچھ میں حد متارکہ پر فائرنگ اور گولہ باری

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ //پونچھ میں حد متارکہ پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواتاہم اس دوران کسی طرح کا جانی نقصان نہیںہوا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ اور گولہ باری حدمتارکہ کی اگلی چوکیوں پر ہوئی جس دوران چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال بھی کیاگیا ۔ دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی طرف سے کی گئی اشتعال انگیزی کا بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا اور اس دوران دونوں افوا ج کے مابین شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ اور گولہ باری کا یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا تاہم اس دوران کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ آخری اطلاعات ملنے تک چھوٹے پیمانے پر فائرنگ جاری تھی ۔