تازہ ترین

پارم پورہ سے لالچوک تک سپیشل بس سروس چالو کرنے کامطالبہ

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر// شمالی کشمیر کے ہزاروں مسافروں نے بس اسٹینڈ پارم پورہ سے لالچوک تک ایس آ رٹی سی یا کوئی سپیشل بس سروس چالو کرنے کی مانگ کرتے ہو ئے اس بات پر تشویش ظا ہر کی کہ پارم پورہ سے چلنے والی سست رفتار میٹاڈار سروس سے سرکاری ملازمین ،تاجر،طالب علم اوریہاں تک علیل بیماربھی مقررہ وقت پراپنی اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ پاتے ہیں اوراُنھیں سخت مشکلات وپریشانیوں سے دوچارہوناپڑتاہے۔بغرض ملازمت ،ذریعہ معاش اورتعلیم وغیرہ روزانہ سرینگرآنے والے شمالی کشمیرکے مسافروںکی وفد نے بتا یا کہ مختلف علاقوں سے آ نے کے بعد جب وہ نئے بس اڈہ پارم پورہ پہنچ جاتے ہیں تو وہاں ان کو روایتی سست رفتارمیٹا دار سروس میں سوار ہونا پڑ رہا ہے جو کم سے کم ایک گھنٹہ لاچوک تک پہنچنے میں دیتے ہیں۔ سست رفتاری سے چلنے والی ٹرانسپورٹ سروس کے نتیجے میں ’ سینکڑوںنجی ٹرانسپورٹروں اورہزاروں مسافروں بشمول علیل بیماروں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ پارم پورہ سے لاچوک، ڈلگیٹ تک ایس آ ر ٹی سی یا دیگر جدید بس سروس شروع کی جائے تاکہ ہرقسم کا مسا فر مقررہ وقت پر اپنے منز لوں تک پہنچ سکے۔