تازہ ترین

نئے کالجوں کے قیام پر الطاف بخاری کا اظہار مسرت

عملے کی تعیناتی اور بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے پر زور

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر// سابق وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری نے ریاست میں 50نئے ڈگری کالجوں کے قیام کے سرکاری اعلان کو سراہتے ہوئے زود یا ہے کہ سرکار کو چاہئے کہ اب ان کالجوں کیلئے سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نئے ڈگری کالجوں کے کھولنے پر گورنر کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میری نے اولین مانگ ہے کہ ان کالجوں میں فیکلٹی اور دیگر سٹاف کی تعیناتی فوری طور عمل میں لائی جائے تاکہ ان کالجوں میں درس و تدریس شروع ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ کالجوں کیلئے عمارتوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کو جنگی بنیادوں پر شروع کیا جانا چاہئے ۔بخاری نے مزید کہا کہ ان کالجوں کے لئے اراضی کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ فی الحال انہیں کرایہ کی عمارتوں میں قائم کیا جانا چاہئے جوکہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے کالجوں کے قیام سے نہ صرف یہاں تعلیمی نظام کو بڑھاوا ملے گا بلکہ اس سے بے روزگاری پر بھی کسی حد تک قابو پایا جاسکے گا۔