تازہ ترین

ہائر سکینڈری سکول منڈی میں منشیات کی بیداری کیلئے پروگرام منعقد

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عشرت حسین بٹ
منڈی//منڈی پولیس کی جانب سے ہائر اسکنڈری اسکول بوئز منڈی میں منشیات کی بیداری کے سلسلہ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی ۔اس پروگرام کومنعقد کرنے کا مقصد بچوں میں منشیات کے متعلق آگاہی اور جانکاری فراہم کر ان کو اس کے نقصانات سے روشناس کرانا تھا۔اس دوران ایس ایچ او کیساتھ ساتھ ڈاکٹر تفیض خان اور ڈاکٹر سکندر نے بچوں کو منشیات کے مضر اثرات ودیگر نقصانات کے بارے میں بیدار کیا ۔مقررین نے بچوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ منشیات سے دوری اختیار کرتے ہوئے اپنی قریبی لوگوں کو بھی اس کے اثرات سے بھی بیدار کریں ۔ اس پروگرام میں سیول سوسائٹی کے ممبران نے بھی شمولیت کی اور ضلع پولیس کی طرف سے منعقدہ پروگرام کی بھی تعریف کی ۔پولیس انتظامیہ کے مطابق ضلع پولیس پونچھ نے مختلف اسکولوں کے اشتراک سے منشیات آگاہی پروگرام منعقد کروائے ہیں اور آنے والے وقت میںبھی ایسے مزید پروگراموں کو منعقد کیا جائے گا ۔