تازہ ترین

سیاسی بات چیت پر مبنی آڈیو وائرل

اے بی وی پی کا چیف ایجوکیشن افسر رام بن کیخلاف احتجاج

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ایم ایم پرویز
رام بن //بھارتیہ جنتاپارٹی کی طلباء شاخ اکھل بھارتیہ ودیارتی پریشد (اے بی وی پی )نے چیف ایجوکیشن افسر رام بن کی سیاسی بات چیت پر مبنی ایک آڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس دوران چیف ایجوکیشن افسر کا پتلا نذر آتش کیا ۔مظاہرین کا مبینہ الزام تھا کہ سی ای او نے ایک سیاسی ترغیبی لیکچر دیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی شوخی (prank) بنائی ہے۔ مظاہرین کا مبینہ الزام ہے کہ انہوں نے چند روز قبل اپنا دو منٹ ا ور54 سیکنڈ والے گفتگو کا آڈیو کلپ اپنے دوستوں کے ساتھ مقامی وٹس ایپ گروپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل کیا ،تاہم اس آڈیو کلپ کی ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ہفتہ کے روز درجنوں اے بی وی پی کارکناں اپر بازار، رام بن میں اکٹھا ہوئے اور چیف ایجوکیشن افسر رام بن عبدالحمید فانی کے خلاف ایک زور دار احتجاجی جلوس نکالا اور سی ای او کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے متعدد بازاروں سے ہوتے ہوئے ٹی چوک پر اکٹھا ہوئے ، جہاں پر انہوںنے چیف ایجوکیشن افسر کا پتلا نذر آتش کیا ۔مظاہرین نے گورنر انتظامیہ سے فوری طور سی ای او کو معطل کرنے اور اسکے خلاف معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مذکورہ چیف ایجوکیشن افسر کو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے حال ہی میں منعقد ہوئے لوک سبھا انتخابات کے لئے سویپ رام بن کا نوڈل افسر تعینات کیا تھا۔چیف ایجوکیشن افسر اس خبر پر تبصرہ کرنے کیلئے دستیاب نہیں تھے۔