تازہ ترین

محکمہ پی ایچ کے ملازم کی سبکدوشی پر تقریب

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

رام بن //ضلع رام بن کی تحصیل رام سو کے پی ایچ ای میں بطورسینئر لائن مین اپنی خدمات انجام دے رہے مشتاق احمد کٹوچ کی سبکدوشی پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔اس موقعہ پرجونیئرانجینئرروپ راج بھگت، سپروائزر و یونین کے ضلع صدر محمد اکرم ملک ، تحصیل صدر محمد اشرف ملک ،پبلسٹی سیکریٹری ضلع رام بن بشیر احمد ملک،نیاز اللہ سوہل ، بہاری لعل ، محمد رفیق ملک کے علاوہ دیگر معززین بھی شامل تھے ۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ ہر ملازم کے لئے طے ہے کہ ایک دن اس نے سبکدوش ہو نا ہے اس لئے ہر ملازم کو چاہئے کہ اپنی ملازمت کے دوران محنت و لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی نبھائیں ۔ انہوں نے کہاکہ مشتاق احمد کٹوچ نے 32سال سے زائد عرصہ تک محکمہ پی ایچ میں بطور فیلڈ مین کا کام کیا اور جس محنت و ایمانداری سے انہوں نے اپنی ڈیوٹی انجام دی وہ نا قابل فراموش ہے ۔ مشتاق احمد کٹوچ نے 01-04-1988میں محکمہ پی ایچ میں بطور ڈیلی ویجر جوائن کیا اور 32سال ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے۔