تازہ ترین

بٹوت میں 28واں سہ روزہ سمیلن اختتام پذیر

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بٹوت //بٹوت میںروایتی اٹھائیسواںروحانی سہ روزہ سنت سمیلن اختتام پذیرہوا۔اس تقریب میں ریاست وبیرون ریاست سے آے ہزاروں عقیدت مندوںنے شرکت کی ۔بٹوت کی مسلم برادری نے شوبھا یاترا کے دوران سبیلیں لگا کر جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔بٹوت میںاٹھائیس سال سے سادھوی بونیشوری دیوی کے زیر سرپرستی ہربرس ماہ جون میںیہ سمیلن منعقدہوتارہاہے ۔سمیلن میں حسب روایت ریاست وبیرون ریاست سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔ سمیلن کا اختتام روایتی انداز میںلنگر اور شوبھا یاترا کے اہتمام سے ہوا۔ شوبھا یاترا بٹوت یاتری بھون سے شروع ہوکر بٹوت کے مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے واپس یاتری بھون میں آکر اختتام ہوئی۔ اس دوران بٹوت کی مسلم برادری کی جانب سے شوبھا یاترا میں شامل عقیدت مندوں کے لئے جگہ جگہ سبیلیں لگاکربے مثال مذہبی روداری،آپسی بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبے کااظہار کیا۔اس موقعہ پر سادھوی بونیشوری دیوی نے حسب روایت غُرباء اور ضرورت مندوںمیں بلالحاظ مذہب وملت ضروریات زندگی کاسامان تقسیم کیا۔