تازہ ترین

ڈی سی نے انتظامیہ کا اجلاس طلب کیا ،راجوری میں جاری تعمیر اتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سمت بھارگو
راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمو اعجاز اسد نے آفیسران کا اجلاس طلب کر کے محکمہ پی ایچ ای ،آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکموں کے زیر تحت جاری تعمیراتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا ۔اس اجلاس کے دوران پروجیکٹوں کی تعمیر میں آرہی رکائوٹوں کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اجلاس میں آفیسران نے جاری پروجیکٹوں کی اقتصادی و تعمیر اتی حالت کے بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کو مکمل جانکاری فراہم کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ پی ایچ ای کے تحت 61پروجیکٹوں میں سے 34پروجیکٹوں پر کام جاری ہے جبکہ دیگر پروجیکٹ ٹینڈر کے مرحلے میں ہیں ۔ضلع کے ایتی علا قہ میں فلٹریشن پلانٹ کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ نے کہاکہ زمین مالک کیساتھ اراضی کے سلسلہ میں معاملہ پیدا ہو ا ہے جبکہ میٹنگ میں طے پایا گیا کہ مذکورہ معاملہ حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال مذکورہ جگہ کا دورہ کر ئینگے تاکہ معاملہ کو حل کیا جاسکے ۔اسی طرح محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے زیر تحت 13پروجیکٹوں کو منظوری ملی تھی جن میں سے 3پروجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں جبکہ باقی پر کام جاری ہے جس کو جلداز جلد مکمل کروانے کی ہدایت جاری کی گئیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مذکورہ محکموں کے اعلیٰ آفیسران کو ہدایت جار ی کرتے ہوئے کہاکہ جاری پروجیکٹوں کو جلداز جلد مکمل کیا جائے ۔اس میٹنگ میں چیف پلان آفیسر ،اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال ،محکمہ پی ایچ ای اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔