تازہ ترین

نیلی علا قہ کے جنگلات کو بھاری نقصان

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

پرویز خان
منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے نیلی گائوں کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے سینکڑوں سبز درخت جل کر راکھ ہو گئے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق جنگلات کے کمپارٹمنٹ نمبر 95میں چار بجے کے قریب آگ نمو دار ہو ئی جس کے بعد آگ جنگلات کے متعدد حصہ میں پھیل گئی اور سینکڑوں کی تعداد میں درخت جل کر راکھ ہونے کیساتھ ساتھ دیگر جنگلاتی زندگی کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ہر برس آگ پر قابو پانے کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ لئے جاتے ہیں لیکن ایسی سہولیات فراہم ہی نہیں کی گئی جن کی مدد سے جنگلا ت کو آگ سے بچایا جائے ۔ڈی ایف ائو سوشل فارسٹری نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے ایک ٹیم کو روانہ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔