تازہ ترین

پالی ٹیکنک کالج پونچھ کی تعمیر میں لگائے گئے فنڈز کی جانچ کی مانگ

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

پونچھ //نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر اور صوبائی یوتھ صدر اعجاز احمد جان نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پالی ٹیکنکل کالج پونچھ کی تعمیر میں استعمال کئے گئے فنڈز کی جانچ کے سلسلہ میں انکوائری کروائی جائے ۔اپنے ایک بیان میں موصوف نے کہاکہ پالی ٹیکنکل کالج پونچھ کی تعمیر سابقہ ریاستی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا ایک تاریخی فیصلہ تھا جبکہ ضلع میں مذکورہ کالج کی اشد ضرورت بھی تھی ۔انہوں نے کہاکہ کالج کی تعمیر کو 2013میں منظوری ملی تھی لیکن چھ برس گزرنے کے بعد بھی اس کی تعمیر شروع نہیں کی گئی ۔انہوں نے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی مخلو ط حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دونوں سیاسی پارٹیوں نے تعمیر و ترقی کے اعتبار سے پونچھ کو یکسر نظر انداز کیا ۔منڈی بلاک کے دورے کے دوران ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این سی لیڈر نے کہاکہ سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ کی تعمیر و ترقی کیلئے سابقہ مخلوط حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے اب مذکورہ خطہ میں تعمیر و ترقی کے اعتبار سے ایک خلاء پیدا ہو چکی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان دونوں اضلاع میں تعمیر و ترقی بالخصوص رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے ریاستی گورنر انتظامیہ کو اپنا رول ادا کر نا چاہئے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ طبی شعبہ کو مزید مستحکم کرنے کیلئے عملے کی تعیناتی کیساتھ ساتھ عوام کو دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ عبدالحد بٹ ،چوہدری سلیم ،اشاق خان ،عبدالجبار تانترے ،عبدالرزا ق ،سیف الدین ،محمد اشرف شیخ ودیگران بھی موجود تھے۔