تازہ ترین

پونچھ میں بجلی چوری کیخلاف کارروائی

غیر قانونی طور پر لگائے گئے کنکشنوں کو کاٹ دیا گیا

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ//ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ بجلی پونچھ کی ہدایت پر محکمہ بجلی کے افسران اور ملازموں پر مشتمل ایک ٹیم نے قصبہ پونچھ کے مختلف محلہ جات میں ناجائز طور پر چوری چھپے بجلی کا استعمال کرنے والوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی غیر قانونی کنکشن کاٹتے ہوئے تاریں ضبط کرلی۔اس دوران ٹیم نے غیر قانونی طور پر ہیٹر ، بائیلر اور دیگر استعمال کی جا رہی الیکٹرانک اشیاء کو بھی ضبط کیا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔بجلی محکمہ کے افسران نے بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین کو انتباہ دیا کہ اگر انہوں نے بجلی کے ناجائز استعمال پرروک نہ لگائی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے بجلی کے بقایا بل فوری جمع کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد بل جمع نہیں کروائے گئے توانکے کنکشن کو بھی کاٹ دیا جائے گا۔اس سلسلہ میں محکمہ کے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر نے کہا کہ پونچھ میں بجلی کی چوری کی وجہ سے غیر اعلانیہ کٹ ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے مستقبل میں بجلی کی چوری کرنے والوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔