تازہ ترین

بشناہ میں کسانوں کا احتجاجی مارچ

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // ضلع کے بشناہ علاقہ میں کسانوں نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے بی جے پی کسان مورچہ کے ریاستی صدر ستیش بھارتی کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے تحصیل آفس بشناہ میں جاکر کسانوں نے میونسپلٹی کے تینوں شعبوں کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ۔کسانوں کا مطالبہ تھا کہ نہروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ مظاہرین نے رات کو دس بجے سے لیکر گیارہ بجے تک کی بجلی کٹوتی ختم کرنے کامطالبہ کیا۔ مظاہرین میں بشن چودھری، گنیش چودھری، کھیم راج، ست پال، آکاش دیپ، کمل فوجی، نتھا رام ، وکی، جگ پال، ساحل شرما ، جسبیر منا شرما ، و دیگران بھی موجود تھے۔