تازہ ترین

گرین ویو ریزارٹ میں یوگا پروگرام کا اہتمام

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں// ضلع کے بشناہ علاقہ کے گرین ویو ریزارٹ میں یوگا پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام کا اہتمام ’’کرو یوگ ،رہو نرروگ ‘‘کے موضع کے تحت منعقد کیا گیا ۔اس موقعہ پر منعقدہ ایک پروگرام سے بھارتی یوگ سنستھان جموں و کشمیر کے نائب صدر پی سی شرما نے یوگا پر ایک لیکچر دیا ،انہوں نے کہا کہ یوگا سے ہم بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ باقاعدہ یوگا کرنے والے ہمشیہ سے ہی صحت مند رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض بیماریوں کا علاج بھی یوگا سے ہی ممکن ہے ۔شرما نے مزیدکہا کہ یوگا کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے21جون کو عالمی یوگا دن کے طور پر منایا ہے او ر دنیا بھر کے ممالک میں اس دن پر یوگا کیا جاتا ہے۔ پروگرام میں ششی کانت بڈکولیا، روی شرما ، اور یوگ شکھشکوں ششی شرما ، ستیش بھارتی، جگدیش راج ،سریش شرما ، ریتو شرما ، اور کمل رانی نے بھی شرکت کی اور شرکت کرنے والوں کو یوگا کے ٹپس دئے۔