تازہ ترین

نٹرنگ نے جواں سال اسٹار وریندا گجرال کی عزت افزائی کی

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//نٹرنگ نے اپنے جواں سال اسٹار وریندا گجرال کی عزت افزائی کی ،جنھوں نے حال ہی میں مشہور ٹی وی سیریل ’’سب سے بڑا کلا کار‘‘ میں پہلی رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے نٹرنگ کے تمام پروگراموں میں شرکت کرکے اپنانام کمایا ہے۔انہیں ملک کے نامور اسٹار بشمول سلمان خان ، بومن ایرانی ،کترینہ کیف، آلیہ بھٹ، جان ابراہیم ،مونی رائے، روینہ ٹنڈن ،ارشد وارسی، اننینا پانڈے ،ٹائیگر شروف کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ ملا ہے۔وریند گجرال کا والدین آشو اور منیش گجرال ہیں ،جنھوں نے اسے بچپن سے ہی نٹرنگ تھیٹر میں کام کرنے کی چھوٹ دے دی۔انہوں نے نٹرنگ کے میگا چلڈرنز ڈراموں ’میرے حصہ کی دھوپ کہاں ہے ‘‘  اور ’’آپ ہمارے ہیں کون‘‘میں کام کیا ہے جنھیں بلونت ٹھاکور نے تحریر کیا ہے اور ہدایت کار بھی بلونت ٹھاکور ہی ہیں۔ورندا نے نٹرنگ میں پہلے ہی متعدد قومی تھیٹر فیسٹولوں میں مثالی خدمات انجام دینے پر کئی انعامات حاصل کئے ہیں، جو امرتسر، چندی گڑھ، دہلی، جبلپور، گوہاٹی، بھوپال، تیزپور، اور جہروٹ میں منعقد کئے گئے ہیں،ورندا کا انتخاب ملک بھر کے 50,000 سے زائد جوان سال ٹیلنٹڈ اسٹاروں میں سے کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر نٹرنگ ٹیم اور ورندا کے والدین نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔