تازہ ترین

کئی وفود اور اَفراد کے سکندن سے ملاقی

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//عوامی ملاقاتوں کے پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر کئی وفود اور افراد نے آج یہاں گورنر کے مشیر کے سکندن سے ملاقات کی اور انہیں اپنی شکایات اور مطالبات سے جانکاری دلائی۔لگ بھگ 32 وفود اور افراد مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے۔جموں ، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کے کئی وارڈوں سے تعلق رکھنے والے وفود اور افراد نے مشیر موصوف کو اپنے علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی سے متعلق معاملات گوش گزار کئے ۔ریہاڑی کالونی وارڈ 25 کے ایک وفد نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ریہاڑی کی فوری مرمت ، وارڈ نمبر 7 کے وفد نے علاقے میں نالے کی تعمیر اور مرمت کا مطالبہ کیا۔مشیر موصوف کو ایک وفد نے اولڈ اِیج پنشن سکیم سے متعلق درخواستوں کی عمل آوری میں تاخیر سے متعلق معاملے سے جانکاری دلائی۔جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ایسو سی ایشن سے متعلق کئی معاملات مشیر موصوف کو سُنائے۔مختلف پنچایتوں سے تعلق رکھنے والے کئی وفود مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اور اپنی پنچایتوں کی ترقی سے متعلق معاملات سے جانکاری دلائی۔دیگر وفود جنہوں نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اُن میں ڈی ایم آر آر آر کیلئے میڈیکل اسسٹنٹ اُمید وار، جے اینڈ کے ایس آر ٹی سی کے ریٹائرڈ ملازمین ، جے ڈی اے پلاٹ مالکان کا ایک وفد و دیگر ملازمین شامل تھے۔تمام وفود اور افراد کی شکایات و مطالبات کا جواب دیتے ہوئے مشیر موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے تمام جائزمطالبات و شکایات پر غور کیا جائے گا اور انہیں متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھا یا جائے گا۔