تازہ ترین

شرما اور سکندن نے باہو فورٹ اور باغ باہو علاقے کیلئے اَپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیا

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما اور کے سکندن نے ایک میٹنگ کے دوران باہو فورٹ اور باغ باہو جموں سے متعلق ترقیاتی منصوبے ، موجودہ بنیادی ڈھانچے و منسلک سہولیات کی اَپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری ترقیاتی کام کاجائزہ لیا۔مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، ڈپٹی کمشنر جموں رومیش کمار ، ڈائریکٹر فلوری کلچر بیلا رکوال ، کمشنر جے ایم سی پنکج مگوترہ ،و ائس چیئرمین جے ڈی اے وِکاس شرما، تعمیراتِ عامہ کے چیف انجینئر ناصر گونی ، جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت جموں شوکت محمود ، سیکرٹری جے ڈی اے راکیش کمار ، سینئر ٹاون پلانر،سینئر آرکیٹیکٹ و دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران مشیر وں کو بتایا گیا کہ باہو فورٹ علاقے کے ساتھ منسلک تمام بڑے سیاحتی مقامات کے لئے کئی ترقیاتی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جن میں فِش اکویریم ، ماں کالی مندر ، باغ باہو پارک ، کیبل کار پروجیکٹ اور مہا مایا مندر شامل ہیں۔بعد میں مشیر کے کے شرما نے باغ باہو پارک ، باہو فورٹ اور فِش اکویریم کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کیبل کار پروجیکٹ کا بھی معائینہ کیا۔