تازہ ترین

مالدیپ نے مودی کو اعلی ترین شہری اعزاز سے نوازے جانے کا اعلان کیا

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

مالے// مالدیپ نے ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا اعلی ترین شہری اعزاز ‘نشان عزالدین’ سے نوازے جانے کا اعلان کیا ہے ۔مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صلح نے سنیچر کو یہ اعلان کیا۔مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ صدر صلح نے غیرملکی معزز شخصیات کو دیئے جانے والے ملک کے اعلی ترین شہری اعزاز سے نوازے جانے کے لئے ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے نام کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم کو آج نشان عزالدین سے نوازاجائے گا۔ مسٹر مودی سنیچر سے مالدیپ کے دو روزہ دورہ پر جائیں گے ۔لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد کی زبردست جیت اور مسٹر مودی کے دوسری بار وزیراعظم بننے کے بعد ان کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے ۔مسٹر مودی نے مالدیپ روانہ ہونے سے پہلے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مالدیپ ہمارا پراعتماد ساتھی ہے اور دونوں ہی ملک تاریخی اور ثقافتی طورپر ایک ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت میں مالدیپ کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ میرے دورہ سے ہمارے تعلقات مزید گہرے اور ٹھوس ہوں گے ۔ہندستانی حکومت اس وقت مالدیپ کی کئی شعبوں میں حمایت اور تعاون کررہی ہے ۔ ہندستان مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم اور ساحل الرٹ راڈار نظام بنانے میں خصوصی طورپر مدد کررہا ہے ۔ مسٹر مودی اور مالدیپ کے صدر صلح اس دوران مشترکہ طورپردفاعی تعاون سمجھوتہ کے تحت بنے ساحلی الرٹ راڈار نظام اور وسیع تربیتی مرکز (سی ٹی سی) کا افتتاح کریں گے ۔خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے جمعرات کو دہلی میں کہا کہ ساحلی الرٹ راڈار نظام اور سی ٹی سی دفاعی معاہدے کے تحت طریقہ کار کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملک آپسی تعلقات کو بڑھانے کی سمت میں کام کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صلح کی ملک میں کھیل کی حالت بہتر کرنے کی دخواست کے بعد وزارت خارجہ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ساتھ مل کر مالدیپ میں کرکٹ کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھانے کی سمت میں کام کررہا ہے ۔مسٹر گوکھلے نے کہا کہ ہمارا مقصد مالدیپ کے ساتھ آپسی تعلقات کو بڑھانا اور مضبوط کرنا ہے ۔مالدیپ کی درخواست کے بعد ہم ملک میں کرکٹ اسٹیدیم بنانے کابھی منصوبہ بنا رہے ہیں جسے مقررہ وقت سے پہلے بنانے کی کوشش ہوگی۔یو این آئی