تازہ ترین

مودی رانچی میں 30 ہزار لوگوں کے ساتھ یوگا کریں گے

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
 نئی دہلی// اس سال بین الاقوامی یوم یوگا پر 21 جون کو اہم تقریب جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے پربھات تارہ میدان میں منعقد کی جائے گی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی تقریبا 30 ہزار لوگوں کے ساتھ یوگا کی مشق کریں گے ۔ بین الاقوامی یوگا کے دن کے لئے نوڈل وزارت کے طور کام کر نے والی وزارت آیوش اس موقع پر ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔ اہم تقریب سے پہلے 13 جون کو رانچی میں ایک پریکٹس سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ریاست کی کئی معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ متعدد یوگا گرو اور یوگا ادارے حصہ لیں گے ۔ راجدھانی دہلی میں اہمپروگرام راج پتھ پر ہو گا جس کا انعقاد نئی دہلی میونسپل کونسل وزارت آیوش کے ساتھ مل کر کرے گی۔ اس کے علاوہ لال قلعہ، نہرو پارک، لودھی گارڈن، تال کٹورہ گارڈن، جمنا اسپورٹس کمپلیکس، گولڈن جوبلی پارک روہنی اور دوارکا سیکٹر -11 میں یوگا کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا  وزارت آیوش نے تمام متعلقہ وزارتوں اور مرکزی حکومت کے محکموں، ریاستی حکومتوں اور متعلقہ اداروں سے بین الاقوامی یوم یوگا پر تال میل کرتے ہوئے پروگراموں کو منظم کرنے کی درخواست کی ہے ۔ صنعتی تنظیم انڈین کامرس اینڈ انڈسٹری فیڈریشن، کمپنی سکریٹری انسٹی ٹیوٹ اور مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ، این سی ای آرٹی، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اور ڈی اے وی پی جیسے تعلیمی ادارے پہلے ہی سے اس یوگا دن سے متعلق پروگراموں کی تیاری کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی وزارت نے تمام افراد، اداروں، سرکاری اداروں، کاروباری فرموں، صنعتوں اور ثقافتی تنظیموں سے بھی یوگا ڈے پر مختلف پروگراموں میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔ ن الاقوامی یوم یوگا کے لئے ملک بھر کے ممتاز یوگا گروؤں نے ایک مشترکہ پروٹوکول تیار کیا ہے جس کی بنیاد پر ملک اور بیرون ملک میں ہزاروں چھوٹے بڑے پروگراموں کے ذریعہ یوگا کی مشق کرائی جائے گی۔ اس پروٹوکول کے تحت پونے ایک گھنٹے کے پروگرام میں مختلف ورزشیں کرائی جائیں گی جن کا انتخاب تمام عمر کے لوگوں کو ذہن میں رکھ کر کیا گیا ہے ۔ اس پروٹوکول کی ویڈیو اور ای- کتاب وزارت آیوش کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ وزارت آیوش پروگراموں کو منظم کرنے والی تنظیموں اور اداروں کو ان کی تقسیم بھی کر رہی ہے ۔زارت آیوش نے اس تقریب کے پرچار کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دونوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی یوگا کے دن کے لئے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ یوگا انسٹرکٹر، مراکز اور پروگراموں کی معلومات دینے کے لئے یوگالوکیٹر ایپ اور یوگا سائٹس، شرکاء، منتظمین ، اساتذہ، رضاکاروں کے لیے بھو ون ایپ بنایا گیا ہے ۔ یوگا کے فروغ میں نمایاں شراکت کے لئے ہر سال دو زمرے میں چار وزیر اعظم یوگا ایوارڈ دیئے جاتے ہیں، جن میں سے ایک زمرے میں قومی سطح پر شراکت اور دوسری قسم میں بین الاقوامی سطح پر شراکت کے لئے ایوارڈ پیش کئے جاتے ہیں۔ ان کے لئے اس سال اب تک 200 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یوگا کی تشہیرکرنے والے 33 میڈیا اداروں کو بھی نوازا جائے گا۔ ان اداروں میں 11 پرنٹ میڈیا، 11 الیکٹرانک چینل اور 11 ریڈیو چینل شامل ہوں گے ۔ ان میں انگریزی، ہندی اور آئین کی آٹھویں شیڈول میں شامل تمام زبانوں کے میڈیا اداروں کو شامل کیا جائے گا۔