تازہ ترین

وراٹ پر پانی کی بربادی کے لئے 500 روپے کا جرمانہ

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی؍ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی پر ان کے گروگرام میں واقع رہائش گاہ پر پینے کے پانی کی بربادی کے الزام میں گروگرام نگر نگم نے 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔انگلینڈ میں چل رہے آئی سی سی عالمی کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کررہے وراٹ کی رہائش گاہ گروگرام میں ہے ۔گروگرام نگر نگم کے افسر نے بتایا کہ ڈی ایل ایف فیز۔1 میں وراٹ کی رہائش گاہ پر ان کے ایک ملازم کو پینے کے پانی سے گاڑی دھوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ وراٹ کے پڑوسیوں نے ہی کرکٹر کے گھریلو نوکروں کے ذریعہ پینے کے پانی کی بڑی مقدار میں بربادی کی شکایت کی تھی جسکے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ وراٹ کی گاڑیوں کی صفائی کے لئے پانی کا استعمال کیاجاتا تھاواضح رہے کہ پورے ملک میں زبردست گرمی کی وجہ سے تقریبا ہر ریاست خاص طور سے شمالی ہندوستان میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے ۔ اس درمیان خبر ہے کہ ایم سی جی نے اس معاملے میں کئی اور گھروں کا چالان کاٹا ہے ۔یو این آئی