تازہ ترین

آئی سی سی کا کمینٹیٹرز کو ایمپائرز کے غلط فیصلوں پر تبصرے سے گریز کرنے کا مشورہ

9 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
لندن؍ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ میں کمینٹیٹرز کو امپائرز کے غلط فیصلوں کے حوالے سے محتاط رویہ اپنانے کو کہا ہے۔انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران امپائرز کی متعدد غلطیاں سامنے آئیں جس پر کمینٹیٹرز نے شدید تنقید کی تھی۔آئی سی سی کی جانب سے کمینٹری پینل میں شامل افراد کو ایک ای میل بھیجی گئی جس میں کہا گیا کہ امپائرز کے فیصلوں پر جائز تنقید ضرور کریں لیکن اس پر بات چیت کو زیادہ طول نہ دیں، جس پر بعض کمینٹیٹرز  نے آئی سی سی کے اس اقدام پر بھی اعتراض کیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں امپائرنگ کے متعدد غلطیاں دیکھنے میں آئی تھیں جس پر کمینٹری پینل کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور کمینٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے بھی آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران ناقص امپائرنگ پر شدید تنقید کی تھی۔آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران امپائرز کے 4 فیصلے ریویو کے بعد واپس ہوئے تھے۔