مزید خبریں

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک

راجوی اور چوکی بل بادل پھٹنے سے تباہی

ایک سو سے زائیدبھیڑ بکریا ں ہلاک 

اشرف چراغ 

کپوارہ//چوکی بل میں با دل پھٹنے کی نتیجے میں سو سے زائد بھیڑ بکریا ں ہلاک ہو گئی ہیں ۔راجوری جمو ں سے متعدد بکروال مال مویشی سمیت بنگس وادی کے دامن تمنہ چوکی بل کے بالائی علاقہ میں ڈھیرہ جما ئے بیٹھے تھے تاکہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی وہ یہ مال مویشی بنگس وادی کے پہاڑوں پر لیکر جائیں ۔موسم کے قہر نے ان کی امیدو ں پر اس وقت پانی پھیر دیا جبکہ گزشتہ شب بجلی گرنے اور با دل پھٹنے کی نتیجے میں بکروالوں کے 102بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں ۔راجوری سے آئے ہوئے حسن کھٹانہ ،زمان کھٹانہ اور رحمان کٹھانہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ان پر قیامت ٹوٹ پڑی کیونکہ وہ ان بھیڑ بکریو ں کو پال کے اپنے گھر کا گزارہ کرتے تھے ۔انہو ں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ متا ثرین کو مالی امداد فراہم کریں ۔ا س دوران موسم کی مسلسل خرابی کی وجہ سے کسانو ں میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی ہے ۔کسانو ں کا کہنا ہے کہ امسال موسم کی مسلسل خرابی کی وجہ سے پنیری لگانے کے کام میں بھی دیر ہوئی ہے جبکہ ژالہ باری اور موسلا دار بارشو ں کی وجہ سے پہلے ہی دھان کی پنیری کو کا فی نقصان پہنچ چکا ہے ۔آئے روز موسلا دار بارشو ں اور ژالہ باری کی وجہ سے جہا ں دھان کی پنیری کو نقصان پہنچ چکا ہے وہیں پر میوہ با غات اور اخروٹ کے فصل کو بھی شدید نقصان پہنچ چکا ہے ۔
 
 

مہلوک اہلکار کے تئیں فوج کا خراج عقیدت 

سرینگر//فوج نے اننت ناگ میں اپنے اہلکار منظور احمد بیگ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ،جسے جنگجوئوں نے گذشتہ روز اپنے ہی گھر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا ۔چنار کارپس کمانڈڈر لفٹننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلون نے مہلوک صوبیدار کو بادامی باغ کنٹونمنٹ میں گلہہائے عقیدت پیش کئے ۔دفاعی ترجمان کے مطابق فوروسز کی دیگر ایجنسیوں کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی جنہوں نے مہلوک اہلکار کو خراج عقید ت پیش کیا ۔
 
 
 

پلوامہ ، کولگام اور بڈگام کے عازمین حج 

۔ 11سے13جون تک تربیتی پروگرام کا اہتمام 

سرینگر//عازمین حج کے لئے دوسرے مرحلے کے تحت تربیتی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ کے مطابق ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو 11جون کو حج تربیت دی جائے گی۔انہوںنے بتایا کہ ترال ،آری پل اورپانپور ،اونتی پور میں جبکہ پلوامہ ،کاکہ پورہ ،لترصاحب واشبُگ میں حج تربیت دینے کا پروگرام ہے۔ضلع کولگام کے عازمین کو 11جون سے مناسک حج سے متعلق تربیت مرکزیہ جامع مسجد شریف کولگام میں دی جارہی ہے۔سیر ئیل نمبرJKF-517-1-0سے JKF-5135-2-0عازمین کو 11جون کو جب کہ سیرئیل نمبرJKF-5137-2-0سے JKF-10768-2-0عازمین کو 12جون کو حج تربیت دی جائے گی۔اسی طرح ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے عازمین کے لئے 11جون سے تربیت دینے کا آغاز ہوگا۔بیروہ ،ماگام ،کھاگ اورناربل تحصیل کے عازمین کو 11جون کو جبکہ چاڈورہ ،چرارشریف اوربی کے پورہ تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے عازمین کو مسجد دارالامان چاڈورہ میں 12جون کو تربیت دی جائے گی جبکہ بڈگام اورخانصاحب تحصیلوں کے عازمین کیلئے 13جون کو جامع مسجد شریف بڈگام میں تربیت دینے کا پروگرام ہے۔تربیتی پروگرام صبح 10.30بجے سے شروع ہوگا۔
 
 
 

گلمرگ میںحرکت قلب بند ہونے سے ممبئی کا سیاح فوت 

مشتاق الحسن

ٹنگمرگ// گلمرگ میں ممبئی کا 55 سالہ سیاح چندر کانت ولد نارائن کانت نیر سیر وتفریحی کے دران جمعرات کو اچانک غش کھا کر سڑک پر گر پڑا ۔ اگرچہ گلمرگ پولیس نے مذکورہ سیاح کو فوری طور پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ گلمرگ پولیس نے ضروری لوازمات پوری کرنے کے بعد لاش آخری رسومات لئے لواحقین کے سپرد کی۔ 
 
 
 
 
 
 

ڈاکٹر فاروق کی مبارکباد 

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بلند پایہ خدادوست ولی کامل حضرت بابا نظام الدین کیانویؒ (نقشبندی) کے سالانہ عرس مبارک پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ،کہ بزرگان دین کی بدولت ہی کشمیر کا چپہ چپہ اسلام سے منور ہوا اور اِن کی عظیم اور ملی کوششوں کی وجہ سے ہی ریاست کے مسلمان علم قرآن وعلم حدیث سے روشناس ہوئے۔ اِن کی درگاہیں ہماری ملی ثقافت ، اسلام تہذیب وتمدن کے گہووارے اور دلوں کے سکون رہے ہیں اور اللہ اِن درگاہوں پر اپنے بندوں کی دعائیں قبول کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا بزرگان دین کی تعلیم قرآن اور حدیث پر مبنی ہے اور اِن کی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حضرت نظام الدین کیانویؒ نے ریاست کے آرپار کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں میں بھی تبلیغی خدمات انجام دیئے اور اُن کی تعلیم وروحانی کمالات ہمارے لئے باعث سعادت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سجادہ نشین درگاہ عالیہ بابا نگری جناب الحاج پیر میاں بشیر احمد صاحب کیانوی لاروی آج بھی اُن کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہر سال یہاں ہزاروں کی تعداد میں ریاست ، بیرونی ریاست سے عقیدت مند آتے رہتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی اِس بلند پایہ ولی کامل کے عرس مبارک پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیم تاقیامت ہمارے لئے مشعل راہ ہے جن کی عظیم ، پاک اور احسن ملی کارناموں کی بدولت ہمیں دین اسلام کی عظیم نعمت حاصل ہوئی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے بھی عرس کے موقعہ پر عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کیا ہے اور دعا کی ،کہ اللہ تعالیٰ حضرت اولیاء کرام کی عظیم تعلیم اور روحانی کمالات اور عبادت کے طفیل سے ریاست میں مکمل امن وامان قائم ہوجائیں۔ 
 
 
 
 
 
 

ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر کا گاندربل دورہ

میلہ کھیر بھوانی کی تیاریوں کا جائزہ لیا 

سرینگر//ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر وی کے بردی وسطی ضلع گاندربل پہنچے جہاں انہوں نے مندر پر حاضری دی۔ اس موقعہ پر ڈی آئی جی نے سالانہ میلہ کھیر بھوانی کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی کے ہمراہ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال اور ضلع کے دوسرے آفیسران بھی تھے ۔ ایس ایس پی گاندربل نے میلہ کھیر بوانی کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے اور زائرین کو تمام تر سہولیات بہم رکھنے کی خاطر کئے جارہے اقدامات سے ڈی آئی جی کو آگاہ کیا۔ ایس ایس پی نے کہاکہ میلہ کو پُرامن طور پر منعقد کرنے کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی چیک پوائنٹ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں زائرین کیلئے ضروری سہولیات میسر رکھی گئی ہیں۔ بعد میں ڈی آئی جی سینٹرل نے مندر کے منتظمین کے ساتھ بھی گفت وشنید کی اور یقین دلایا کہ اُنہیں میلہ کھیر بھوانی کے دوران ہر سطح پر تعاون فراہم کیا جائے گا۔
 
 
 

امر ناتھ یاترا 2019 

وجے کمار نے میٹنگ انتظامات کا جائیزہ لیا 

سرینگر//گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے امر ناتھ یاترا جو یکم جولائی 2019 کو بال تل اور پہلگام راستوں سے شروع ہونے جا رہی ہے کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ڈی جی پی جے اینڈ کے دلباغ سنگھ ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ( حکومتِ ہند ) گیانیش کمار ، جی او سی  11 کارپس لفٹینٹ جنرل جے ایس ڈھلون ، سی ای او ، ایس اے ایس بی اُمنگ نرولہ ، سیکرٹری محکمہ داخلہ شالین کابرا ، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی ڈاکٹر بی سرینواس ، اے ڈی جی پی سیکورٹی منیر احمد خان ، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان ، آئی جی پی ٹریفک آلوک کمار ، آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی ، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز و دیگر سلامتی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما اور آئی جی پی جموں ایم کے سنہا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ امر ناتھ یاترا 2019 کیلئے سلامتی کے انتظامات سے متعلق تمام اہم امور پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔ اس کے علاوہ یاترا کے دوران سلامتی سے متعلق کئے گئے انتظامات اور سیکورٹی ایجنسیز کے رول اور ذمہ داریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ تمام شرکاء نے یاترا کو احسن طریقے پر منعقد کرنے سے متعلق اپنی قیمتی آراء پیش کیں ۔ یاترا کیلئے سول انتظامیہ کی طرف سے کی جا رہی تیاریوں کے بارے میں صوبائی کمشنر کشمیر نے ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا اور میٹنگ کو یقین دلایا کہ ریاست میں یاترا کے دوران یاتریوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم ہوں گی ۔ کے وجے کمار نے تمام متعلقہ ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ یاترا کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے آپسی اشتراک قایم رکھیں ۔  
 
 
 

اجے گپتانے سٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن ممبر کاحلف لیا

سرینگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے جے اینڈ کے سٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن ( جے کے ایس ای آر سی ) میں اجے گپتا کو بطور ممبر ( ٹیکنیکل ) حلف دلایا ۔ چیئر مین جے کے ایس ای آر سی لوکیش جھا ، کمشنر سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہردیش کمار ، ممبر ایس ای آر سی آر اے اندرابی ، چیف انجینئر صاحبان و دیگر اعلیٰ افسران نے تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ کمیشن میں دوسرے ممبر کو حلف دینے سے اینرجی سیکٹر میں متعلقہ محکمے کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ ملے گا ۔ مشیر نے کہا کہ کمیشن نئی توانائی کے ذخائیر اور بجلی و دیگر توانائی سے متعلق معاملات کے بارے میں بھی ضروری اقدامات کرے گا ۔ چئیر مین جے کے ایس ای آر سی لوکیش جھا اور کمشنر سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہردیش کمار نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا ۔ بعد میں منیجنگ ڈائریکٹر چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمٹیڈ ( سی وی پی پی ) ایم ایس بابو مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اور اُن کی آرگنائیزیشن کی طرف سے چلائے جا رہے کئی بجلی پروجیکٹوں کے بارے میں انہیں جانکاری دی ۔ کمشنر سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہردیش کمار و دیگر اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے چناب ویلی میں کارپوریشن کی طرف سے کئی پن بجلی پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کے بارے میں مشیر موصوف کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار میگاواٹ پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر کام جاری ہے اور اُمید ظاہر کی کہ مقررہ وقت کے اندر یہ پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے مشیر موصوف کو 624 میگاواٹ کیرو ، 540 میگاواٹ کوار اور 550 میگاواٹ ڈول ہستی مرحلہ دوم پروجیکٹوں پر جاری کام کے بارے میں بھی مشیر موصوف کو آگاہی دلائی ۔ مشیر موصوف نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان پن بجلی پروجیکٹوں کی عمل آوری میں تیزی لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی تکمیل سے ریاست کے لوگ بجلی سیکٹر میں خود کفیل ہوں گے بلکہ ہماری ریاست دیگر ریاستوں کو یہ بجلی برآمد کرنے کے اہل بنے گی ۔ متعلقہ افسران کو ان پروجیکٹوں کی عمل آوری کا جائیزہ لینے کے سلسلے میں لگاتار میٹنگیں منعقد کرنے پر زور دیتے ہوئے مشیر موصوف نے کسی بھی حائل رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ 
 
 
 
 

سمبل میں7جواری گرفتار

عازم جان 

بانڈی پورہ //شادی پورہ سمبل میں پولیس نے 7جواریوں کو گرفتار کر کے 4940روپے ضبط کئے۔ پولیس تھانہ سمبل کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس نے ایس ڈی پی او سمبل کی نگرانی میں مصدقہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار ا اور جوا کھیلنے میں مصروف 7قِماربازوں کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ 
 
 

ٹنگمرگ میں عید کے دن نقب زنی

دکان سے اشیاء اور نقدی اڑالی گئی

مشتاق الحسن 

ٹنگمرگ// عید الفطر کی شب نقب زنوں نے ٹنگمرگ مین بازار میں مشتاق احمد لون ولد عبدالغنی لون ساکنہ فیروزپورہ کی دکان میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کے سامان کے ساتھ ساتھ 20 ہزار روپے نقدی اڑالی۔ ادھر ٹنگمرگ کے مین بازار میں میونسپل کمیٹی ٹنگمرگ کے ہیڈ سویپر مشتاق احمد شیخ ولد عبدل سلام شیخ ساکنہ شراے کا موٹر سائیکل زیر نمبر jk049759اڑایاگیا۔ اس سلسلے میں ٹنگمرگ پولیس نے کیس درج کر کے موٹر سائیکل کی تلاش شروع کردی ہے۔
 
 
 

چوکی بل میں آگ سے مکان خاکستر

اشرف چراغ 

کپوارہ// ہچمرگ چوکی بل میں آگ کے واقعہ میں ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔ ہچمرگ میں جمعہ کی دو پہر محمد یونس خان کے دو مزلہ مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے فوراًمکان کو لپیٹ میں لے لیا ۔مقامی لوگو ں نے اگرچہ آگ بجھانے کی کارروائی کی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔
 
 
 

صفاپورہ میں ڈگری کالج کے قیام کی مانگ 

سرینگر//سیول سوسائٹی صفا پورہ نے گورنر انتظامیہ سے علاقے میں ڈگری کالج کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ سیول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ پہلے ہی ضلع انتظامیہ نے ڈگری کالج کی منظوری دی ہے جبکہ صوبائی کمشنر کشمیر نے بھی اس کی توثیق کی ہے اور جموں وکشمیر میں کالجوں کے قیام سے متعلق کمیٹی کے پاس بھی اس کو پیش کیا گیا ہے۔سول سوسائٹی نے کہا کہ کالج کے قیام کیلئے اراضی کی نشاندہی بھی پہلے کی جاچکی ہے۔ سیول سوسائٹی نے علاقے کی تمام سیاسی جماعتوں بالخصوص ممبر پارلیمنٹ محمد اکبر لون سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے میں مداخلت کریںاور صفا پورہ کے لوگوں کے اس جائز مسئلے کو گورنر انتظامیہ کے ساتھ اٹھائے تاکہ اہل صفاپورہ بالخصوص نوجوانوں کے اس دیرینہ خواب کو عملی جامع پہنایا جاسکے۔
 
 
 
 

ماحولیات کا عالمی دن 

ماحول کوبچانے کیلئے عوامی بیداری لازمی : ڈاکٹر فاروق 

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدرِ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عالمی یوم ماحولیات  کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ وادی کشمیرکو پوری دنیا میں ماحولیاتی شفافیت سے اعلیٰ مقام حاصل ہے اور ہم سب پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اِس کو قائم دائم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات کے دوران بدقسمتی سے جنگلوں میں درختوں کو بے تحاشہ کاٹا گیا جس سے ماحولیاتی توازن پر نہایت بُرا اثرا پڑا ،جبکہ ندی نالوں، چشموں اور جھیلوں کو آلودہ کیا جارہا ہے جس سے اِن قدرتی نعمتوں پر بُرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اُنہوں نے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کیلئے لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک بااثر مہم چلانے پرزوردیا۔ انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں شیخ العالمؒ کے ارشاد پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے دوسرے لوگوں کو بھی اِس مہم میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام کا انعقاد کرنے کی ضرورت ہے جس سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرائی جاسکے کہ ہم اپنے ماحول کو کس طرح بچا سکتے ہیں اور ہم کو کیا کیا کرنا چاہیے اور ساتھ ہی ہمیں اس بات کا تہیہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم پودے لگائے اور ان کی حفاظت کریں اور پالی تھین بیگ کی جگہ تھیلا استعمال کرنا چاہیے اور کوڑے کرکٹ سے پالی تھین کو علیحدہ کر کے کوڑے سے نامیاتی کھاد تیار کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہی ہمیں اپنی گاڑیوں کو آلودگی سے پاک رکھنا چاہئے اور وقت وقت پر پلوشن چیک کریں۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ انتظامیہ کو بھی ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کیلئے متحرک رہنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر وسائل سے بھرا ہے ، ہم سب کو مل کر اس کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے اوراپنے ماحول کو صاف رکھنا چاہیے ۔
 
 
 
 

 آری پانتھن بڈگام میں کہرام

کرنٹ لگنے سے شہری لقمۂ اجل، 4زخمی

بڈگام// ضلع بڈگام کے آری پانتھن علاقے میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب بجلی کی ترسیلی لائنوں کی مرمت کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ مزید 4افراد بری طرح سے زخمی ہوگئے۔  بڈگام کے آری پانتھن علاقے میں جمعہ کو اُس وقت کہرام مچ گیا جب یہاں بجلی سپلائی میں خلل واقع  ہونے کے بعد چند مقامی لوگوں نے ترسیلی لائنوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔ معلوم ہوا کہ جونہی بعض افراد نے بجلی کھمبوں پر چڑھ کر ترسیلی لائنوں کو چھونے کی کوشش کی تو یہاں سے گزر رہی بجلی کرنٹ نے انہیں اپنی لپیٹ میں لیا جس کے نتیجے میں 5افراد بری طرح سے زخمی ہوگئے جنہیں لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم ہسپتال پہنچانے کے ساتھ ہی زخمیوں میں سے ایک شخص موت کی آغوش میں چلا گیا ۔  حادثے کے دوران از جان ہوئے شخص کی شناخت شکیل احمد بٹ ولد مرحوم غلام محمد بٹ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے تین کی پہچان ہلال احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ، رفیق احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ اور جاوید احمد بٹ ولد معراج الدین بٹ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ کو مطلع کئے بغیر از خود ایسے خطرناک کام نہ کریں۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’جمعہ کی صبح کچھ لوگ بجلی کی ترسیلی لائن کی دوران زخمی ہوئے ہیں ،میں لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ متعلقہ محکمہ کو مطلع کئے بغیر اور ان سے مدد حاصل کئے بغیر ایسے خطرناک کام ہاتھ میں نہ لیں‘۔
 
 
 
 
 
 

چوکی بل اور گنڈ کلن میں سڑک حادثات

کمسن  سمیت11شہری زخمی 

کپوارہ//+کنگن //اشرف چراغ +غلام نبی رینہ //کرالہ پورہ کے مضافات من چھتر چوکی بل میں سڑک کے ایک حادثہ میں 10مسا فر اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک سو مو الٹ گئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ کو بڈنمل سے چوکی کی طرف آرہی ایک سو مو گا ڑی جب من چھتر کے مقام پر پہنچ گئی تو گا ڑی ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر الٹ گئی اور اس میں سوار 10مسافر شدید طور زخمی ہوگئے ۔مقامی لوگ فوری طور جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور پولیس کو بھی فوری طور  مطلع کیا۔مقامی لوگو ں نے زخمیو ں کو سو مو گا ڑی سے نکال کر مقامی اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا ۔ایس ایچ او کرالہ پورہ عبد الرشید نے ’کشمیر عظمیٰ‘ کو بتا یا کہ اس حادثہ میں 10مسافر زخمی ہوگئے جن میں اکثر کو ابتدائی طبی امدادکے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا جبکہ کئی زخمیو ں کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔ادھر کلن گنڈ میں پانچ سالہ بچے کو ایک سکار پیو گاڑی نے ٹکر مار کر زخمی کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ کلن گنڈ میں ایک سکار پیو گاڑی زیر نمبر DLC 2991 نے ایک پانچ سالہ بچے طاہر احمد ولد بشیر احمد بابا ساکن بابا محلہ کلن کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔کمسن زخمی کو علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہیلتھ سینٹرکلن لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مزید علاج کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ریفر کیا۔
 
 
 

آسام میں سڑک حادثہ،اننت ناگ کا فوجی اہلکارہلاک

اننت ناگ//عارف بلوچ//اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی اہلکار کی گذشتہ روز ریاست آسام میں ایک سڑک حادثے میں موت واقع ہوئی ۔ مشرقی ریاست آسام میں گذشتہ روز فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس دوران دو فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوئے  ۔ہلاک ہونے والوں میں ایک فوجی اہلکار کا تعلق اننت ناگ ضلع کے لارکی پورہ سے تھا ۔نصیر احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ گذشتہ15سال سے جیک لائی میں تعینات تھا ۔مہلوک اپنے پیچھے دو کمسن بچے،اہلیہ اور بوڑھے والدین کو چھوڑ گیا ہے ۔میت جمعرات کو آبائی گھر لائی گئی جس دوران مہلوک کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
 
 
 

مودی۔خان مجوزہ ملاقات 

فی الحال گو مگو کی کیفیت برقرار

 سرینگر//نیوز ڈیسک//پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان بھارتی وزارت خارجہ نے مسترد کر دیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے مابین ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا جسے بھارتی وزارت خارجہ نے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رویش کمار نے کہا کہ کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں13 اور 14 جون کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ 
بھارت نجی تھا، پاکستانی سیکریٹری خارجہ کے ساتھ کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔خیال رہے کہ قبل ازیں پاکستان کے وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی وضاحت کی تھی کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات طے نہیں ہوئی لیکن وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر کسی فورم کے سائیڈ لائن پر ملاقات ہو جاتی ہے تو یہ اچھی شروعات ہو گی۔ دوسری جانب یہ اطلاع بھی موصول ہوئی تھی کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے لیے بیک ڈور رابطے تیز کر دیے گئے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے لیے کوششیں اور رابطے کئے جا رہے ہیں۔کرغیزستان کے شہر بشکیک میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان اوربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کے لیے دونوں ممالک نے بیک ڈور ڈپلومیسی تیز کر دی۔ یہی وجہ تھی کہ وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے مابین ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔
 
 
 

مینڈھر میں حد متارکہ پر پُر اسرار دھماکہ

فوجی اہلکار شدید زخمی

مینڈھر//جاوید اقبال // ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں حد متارکہ پر ہوئے ایک پُراسرار دھماکے کے نتیجہ میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق کرشنا گھاٹی کے سلوتری علاقے کے حد متارکہ پر جمعہ کے روز ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور نزدیکی فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔مضروب فوجی اہلکار کی شناخت کیلاش چند کے طور پر ہوئی ہے جو 39 آر آر سے وابستہ ہے۔زخمی فوجی اہلکار کوفوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیاگیاجہاں ابتدائی طبی امداد دے کر مزید علاج کیلئے اعلیٰ ہسپتال بھیج دیاگیا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فوج کی ایک پارٹی کی طرف سے گشت کے دوران مذکورہ فوجی کا پیر اچانک بارودی سرنگ پر پڑ گیا جس کے باعث وہ زخمی ہوا۔